تازہ ترین

خواجہ آصف نے تحریک انصاف پر بڑا الزام عائد کردیا

اسلام آباد : وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی والے فتنہ پیدا کرنا اور تصادم کا راستہ اختیار کرنا چاہتے ہیں۔

اسلام آباد میں پارلیمنٹ ہاؤس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ ہر سیاسی پارٹی اپنا فائدہ اورنقصان دیکھ کر ہی کوئی فیصلہ کرتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ کسی کے بھی فیصلے جمہوریت پر مسلط نہیں ہونے چاہئیں، تمام سیاستدانوں کو مل بیٹھ کر ڈائیلاگ کرنے چاہئیں۔

وزیر دفاع نے واضح طور پر کہا کہ جو لوگ یکطرفہ فیصلہ کرکے ہم پر مسلط کرتے ہیں وہ ہمیں بالکل قبول نہیں۔

ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف والے تصادم کا راستہ اختیار کرنا چاہتے ہیں، یہ لوگ فتنہ چاہتے ہیں اور ہم ان کے ٹول نہیں بننا چاہتے۔

خواجہ آصف نے کہا کہ پی ٹی آئی والوں کا اگر اقدام جمہوریت اور ملک کی ترقی کیلئے ہو تو خوش آمدید کہتے ہیں، کسی کی ذات کے فیصلوں کی میں حمایت نہیں کر سکتا۔

Comments

- Advertisement -