ہفتہ, جولائی 5, 2025
اشتہار

عمران خان سیاسی گدھ ہیں، اقتدار کی بھوک مٹانےکو بےتاب ہیں، خواجہ آصف

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ عمران خان گدھ کی طرح انتظار میں ہیں کہ جمہوریت کا خاتمہ ہو اور وہ اقتدار کی بھوک مٹائیں۔

یہ بات خواجہ آصف نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک پیغام میں کہی جس میں انہوں نے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کو گدھ سے تشبیہ دیتے ہوئے اقتدار کا بھوکا کہا۔

خواجہ آصف کا ٹوئٹر پراپنی ٹیوٹ میں کہنا تھا کہ عمران خان سیاسی گدھ ہیں جو 2013 کے انتخاب میں شکست کے بعد سے اس انتظار میں ہیں کہ کوئی دوسرا شکار کرے تو وہ اس سے اپنے اقتدار کی بھوک مٹائیں۔

خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ عمران خان کی یہ خواہش انشاءاللہ کسی طور پوری نہیں ہوگی اور وہ اپنی اس کوشش میں کبھی کامیاب نہیں ہوسکیں گے۔

خیال رہے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر خواجہ آصف نے اپنی مذکورہ ٹیوٹ انگریزی اور اردو دونوں زبانوں میں کی جس کا عکس پیش کیا جا رہا ہے۔

اپنی ایک اور ٹیوٹ میں انہوں نے بتایا کہ کچھ سال قبل میں نے عمران خان کو ڈبل شاہ کا نام دیا تھا جس پر انہوں نے مجھ پرعدالت میں ہتک عزت کا دعوی بھی کیا تھا لیکن میری خواہش کے برعکس وہ کبھی عدالت نہیں آئے۔

خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ عمران خان نے شوکت خانم میموریل ٹرسٹ سے 7 ملین ڈالر ایک ڈائریکٹر کی مدد سے نکلوائے اور اس رقم کو منی لانڈرنگ کے لیے استعمال کیا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں