ہفتہ, فروری 15, 2025
اشتہار

خواجہ برادران کے خلاف کیس کی سماعت، گواہان کی طلبی

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور : احتساب عدالت نے خواجہ برادران کے خلاف پیراگون ہاؤسنگ سوسائٹی کیس میں مزید گواہان کو بیانات قلمبند کروانے کے لیے نوفروری کو طلب کرلیا۔

احتساب عدالت نے پیراگون ہاؤسنگ سوسائٹی کیس کی سماعت کی، کیس ملزم خواجہ سعد رفیق اور خواجہ سلمان رفیق عدالت میں پیش ہوئے، عدالت نے ملزمان کی حاضری مکمل کی۔

عدالت نے نیب کے سات گواہان کے بیانات ریکارڈ کیے جبکہ ملزمان کے وکیل نے کسی بھی گواہ پر جرح نہیں کی، دوران سماعت خواجہ برادران کے وکیل نے عدالت سے استدعا کی کہ خواجہ سعد رفیق کی طبیعت ٹھیک نہیں ہے انہیں جانے کی اجازت دی جائے۔

جس پر عدالت نے انہیں جانے کی اجازت دے دی،عدالت نے مقدمہ کے دیگر گواہان کو طلب کرتے ہوئے سماعت نو فروری تک ملتوی کردی۔

اہم ترین

عابد خان
عابد خان
عابد خان اے آروائی نیوز سے وابستہ صحافی ہیں اور عدالتوں سے متعلق رپورٹنگ میں مہارت کے حامل ہیں

مزید خبریں