کراچی : ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما خواجہ اظہار الحسن نے کہا ہے کہ ناقص حکمت عملی کے باعث آئے دن دہشت گردی کے واقعات سےگذرنا پڑتا ہے نیشنل ایکشن پلان کی اصل روح پر عمل درآمد کر کے دہشت گردی کے عفریت سے نجات پایا جاسکتا ہے۔
سندھ میں قائد حزب اختلاف اور ایم کیو ایم کے مرکزی رہنما خواجہ اظہار الحسن نے یہ بات کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہی اُنہوں نے سندھ حکومت سے سانحہ کے متاثرین کی مالی معاونت کا مطالبہ کیا اور زخمیوں کو بہتر طبی امداد نہ ملنے پر تشویش کا اظہار کیا۔
اسی سے متعلق : درگاہ شاہ نورانی میں دھماکا،65افراد جاں بحق، 100 سے زائد زخمی
خواجہ اظہار الحسن نے وفاقی حکومت سے بھی متاثرین کی مالی معاونت کرنے کی درخواست کرتے ہوئے کہا کہ ہم سندھ کی تمام مزارات، درگاہوں،خانقاہوں اور اولیاء کرام کے مقدس مقامات پر سخت سیکیورٹی کا مطالبہ کیا اور ہر درگاہ کے باہر ایمرجینسی میڈیکل سینٹر کے قیام کی تجویز دی۔
یہ پڑھیے : شاہ نورانی دھماکہ، سندھ میں سیکیورٹی ہائی الرٹ
انہوں نے کہا کہ بحثیت قوم ہم دہشت گردوں کا مقابلہ کرنے کے لیے تیار ہیں اوراس قومی سانحے پر پوری قوم کے ساتھ کھڑے ہیں اور شہداء کے لواحقین کے غم میں برابر کے شریک ہیں جب کہ متاثرین کی مدد اور معاونت کے لیے ہر قسم کا تعاون کریں گے۔
یہ بھی پڑھیں : پہاڑوں میں گھرا شاہ نورانی کا مزار صدیوں پرانا ہے
اُن کا کہناتھا کہ سانحات پر سیاست نہ کی جائے ضرورت اس امر کی ہے کہ سارے ادارے سر جوڑ کر بیٹھیں اور نیشنل ایکشن پلان پر عمل درآمد اور سمت کا جائزہ لیں کہ دہشت گردی ملک کی بقا اور سلامتی کا معاملہ ہے۔