جمعرات, مئی 22, 2025
اشتہار

وزیر اعظم اور فیلڈ مارشل عاصم منیر خضدار واقعے کے زخمیوں کی عیادت کے لیے پہنچ گئے

اشتہار

حیرت انگیز

کوئٹہ: وزیر اعظم شہباز شریف، فیلڈ مارشل عاصم منیر اور وفاقی وزرا نے کوئٹہ کا دورہ کیا، اور خضدار واقعے کے زخمیوں کی عیادت کی۔

خضدار واقعے کے زخمیوں کی عیادت کے موقع پر وزیر اعظم شہباز شریف نے معصوم جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا بھارت کا اصل چہرہ دنیا کے سامنے بے نقاب ہو چکا، دہشت گرد حملے انتہائی شرمناک اور انسانیت سوز ہیں۔

انھوں نے کہا ایسے دہشت گرد گروہ بھارت کی ریاستی پالیسی کا حصہ بن چکے ہیں، بیرونی حمایت یافتہ دہشت گردی کے خلاف جنگ کو منطقی انجام تک پہنچائیں گے، عالمی برادری بھارتی ریاستی دہشت گردی کا نوٹس لے۔


فیلڈ مارشل عاصم منیر نے کہا دہشت گردی کے ماسٹر مائنڈز کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا، بھارتی دہشت گرد گروہ بلوچ اور پشتون اقدار کے خلاف ہیں۔ وزیر اعلیٰ بلوچستان اور کور کمانڈر کوئٹہ نے اس موقع پر وفد کو بہیمانہ حملے سے متعلق بریفنگ بھی دی۔

واضح رہے کہ بھارت کے حواریوں نے بچوں پر بزدلانہ وار کر دیا ہے، بھارتی اسپانسرڈ دہشت گردوں نے خضدار میں حملہ کر کے اسکول بس میں 3 بچیوں سمیت 5 افراد کو شہید کر دیا، جب کہ متعدد بچے زخمی ہو گئے ہیں۔ دھماکے میں چھٹی جماعت کی ثانیہ سومرو، ساتویں جماعت کی حفظہ کوثر اور دسویں جماعت کی عیشا سلیم شامل ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں