اتوار, مئی 11, 2025
اشتہار

عثمان ڈار نے لیگی رہنما کے الزامات پر اسپیکر قومی اسمبلی سے کمیٹی کے قیام کا مطالبہ کر دیا

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: لیگی رہنما خواجہ آصف کے وزیر اعظم عمران خان اور عثمان ڈار پر الزامات کے سلسلے میں معاون خصوصی نے اسپیکر قومی اسمبلی کو خط لکھ دیا ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق معاون خصوصی عثمان ڈار نے اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کو خط لکھ کر خواجہ آصف کے الزامات کی تحقیق کے لیے فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی قائم کرنے کا مطالبہ کر دیا ہے۔

خط میں انھوں نے کہا ہے کہ خواجہ آصف نے وزیر اعظم اور مجھ پر انھیں جانی نقصان پہنچانے کا الزام عائد کیا، کہا گیا کہ وزیر اعظم کے احکامات پر انھیں جسمانی نقصان پہنچانے کی منصوبہ بندی کی گئی۔

عثمان ڈار نے خط میں لکھا خواجہ آصف کے الزامات بے بنیاد اور ان کی ذہنی اختراع پر مبنی ہیں، میں ان گھٹیا الزامات کی واضح طور پر تردید کر چکا ہوں، یہ الزامات وزیر اعظم عمران خان اور میری ساکھ کو نقصان پہنچا سکتے ہیں۔

معاون خصوصی کا مؤقف تھا کہ الزامات میں جانی نقصان پہنچانے کی منصوبہ بندی کا الزام عائد کیا گیا ہے اس لیے اس معاملے پر قومی اسمبلی کی فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی تشکیل دی جائے، اور اس کمیٹی کو خواجہ آصف سے الزامات کی تحقیقات کا مکمل اختیار دیا جائے۔

خط میں عثمان ڈار نے مطالبہ کیا کہ کمیٹی خواجہ آصف سے الزامات کے ثبوت طلب کرے، اور ثبوت فراہم نہ کیے جانے کی صورت میں آرٹیکل 62 کے تحت خواجہ آصف کے خلاف کارروائی کی جائے۔

واضح رہے کہ اس خط کے ساتھ خواجہ آصف کے الزامات پر مبنی ویڈیو کلپ بھی اسپیکر کو بھجوا دیا گیا ہے۔

اہم ترین

عبدالقادر
عبدالقادر
عبدالقادر پچھلے 8برس سے اے آر وائی نیوز میں بطور سینئر رپورٹر خدمات انجام دے رہے ہیں، آپ وزیراعظم عمران خان اور حکمراں جماعت پاکستان تحریک انصاف سے جڑی خبروں اور سیاسی معاملات پر گہری نظر رکھتے ہیں۔

مزید خبریں