جمعہ, دسمبر 27, 2024
اشتہار

حکومت پر تنقید میں آئین سے تجاوز نہیں کریں گے، خواجہ آصف

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ آصف نے کہا ہے کہ حکومت پر تنقید میں آئین سے تجاوز نہیں کریں گے، ہم دھرنوں کی سیاست کو ختم کرنا چاہتے ہیں۔

خواجہ آصف نے اے آر وائی نیوز کے پروگرام آف دی ریکارڈ میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اسمبلی میں آج خورشید شاہ اور خواجہ سعد رفیق نے اچھی تقریر کی ہے۔

[bs-quote quote=”نواز شریف کی رائے ضرور ہوتی ہے مگر فیصلے شہباز شریف کرتے ہیں: خواجہ آصف” style=”style-7″ align=”left” color=”#dd3333″][/bs-quote]

- Advertisement -

ان کا کہنا تھا کہ پی پی چیئرمین بلاول بھٹو نے بھی اچھی تقریر کی، اپوزیشن نے اپنا تعمیری کردار ادا کیا، ہم حکومت پر تنقید میں آئین سے تجاوز نہیں کریں گے، لیکن حکومت کو کیسے دوام دوں گا میں تو چاہوں گا حال برا ہو۔

خواجہ آصف نے کہا کہ نواز شریف کی رائے ضرور ہوتی ہے مگر فیصلے شہباز شریف کرتے ہیں، پارلیمانی اور انتظامی فیصلوں کے لیے شہباز شریف ہم سے مشورہ کرتے ہیں۔

سابق وزیرِ خارجہ خواجہ آصف نے کہا کہ موجودہ سیاسی حالات پر افسوس کا اظہار کر سکتا ہوں، اب سیاست صرف فائدے کے لیے ہو رہی ہے، جس نے بھی فائدے کے لیے سیاست کی وہ ساکھ کھو بیٹھتا ہے۔


یہ بھی پڑھیں:  موجودہ صورتحال میں وزیراعظم سے لازمی تعاون کریں گے، آصف زرداری


انھوں نے مزید کہا کہ عمران خان کی سیاست صرف ان کی ذاتی فائدے کے لیے ہے، جب کہ خاندانی سیاست کا معاملہ پوری دنیا میں ہے، امریکا کی تاریخ خاندانی سیاست سے بھری پڑی ہے۔

ن لیگی رہنما کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی کا دعویٰ غلط ہے کہ ہم حلف اٹھانا نہیں چاہتے تھے، ن لیگ بڑے دھچکوں کے باوجود اوپر آ رہی ہے، گزشتہ 5 سال دھرنے اور لاک ڈاؤن کیے گئے۔

خواجہ آصف نے کہا کہ پیپلز پارٹی اور ن لیگ کے ملاپ نے میثاق جمہوریت کو جنم دیا، نواز شریف اور آصف زرداری کی ملاقات بالکل ہو سکتی ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں