وزیر دفاع خواجہ آصف نے پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما اور سابق وزیر دفاع اعتزاز احسن کے خلاف آرٹیکل 6 کے تحت کارروائی کا عندیہ دیا ہے۔
وزیر دفاع خواجہ آصف نے گزشتہ روز اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ اعتزاز احسن کے خلاف آرٹیکل چھ کے تحت کارروائی ہوسکتی ہے۔
خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ ذوالفقار علی بھٹو کو چھوڑنے والا پہلا شخص اعتزاز احسن تھا اور اس کے بارے میں سابق صدر آصف زرداری کی رائے سے میں اچھی طرح واقف ہوں۔
وزیر دفاع نے مزید کہا کہ پارٹی میں مقام بنانے کیلئے بیگم کے نام پر ایل پی جی کوٹے نہیں لینے ہوتے بلکہ قربانی دینی پڑتی ہے۔
واضح رہے کہ پیپلز پارٹی نے سینیئر رہنما اعتزاز احسن کے پی ڈی ایم رہنماؤں کے خلاف بیانات سے لاتعلقی کا اظہار کرتے ہوئے نوٹس دینے کا فیصلہ کیا ہے۔
اعتزاز احسن نے گزشتہ دنوں شریف فیملی کے کیسز میں بری ہونے پر بیان دیا تھا۔
انہوں نے نوازشریف بڑی آسانی سے ہر چیز سے نکل جاتےہیں، کسی نے سوچا تھا کہ پاکستان سے بھاگا نواز شریف بیٹی کو برابر میں بٹھا کر پریس کانفرنس کرے گا، کسی نے سو چا تھا اسی ایون فیلڈ اپارٹمنٹ سے اس طرح پریس کانفرنس کر کے منہ چڑائے گے۔
اعتزاز احسن نے یہ بھی کہا تھا کہ نوازشریف جوڈیشل اسٹرکچر میں بھی رخنہ ڈال رہے ہیں، سپریم کورٹ کے ججوں کی تقرری نہ ہونے کے پیچھے نواز شریف کا ہاتھ ہے۔