تازہ ترین

عثمان ڈار کا سیاست اور پی ٹی آئی چھوڑنے کا اعلان

اسلام آباد: پی ٹی آئی رہنما عثمان ڈار نے...

چمن بارڈر کراسنگ پر افغان سنتری کی بلا اشتعال فائرنگ، 2 پاکستانی شہری شہید

بلوچستان میں پاک افغان سرحد کے قریب چمن کراسنگ...

آرمی چیف سے امریکی وزیر دفاع کا ٹیلی فونک رابطہ

اسلام آباد : آرمی چیف جنرل عاصم منیر اور...

’عمران خان مقدمہ کریں، سب باتیں عدالت میں آئیں گی‘

وزیر دفاع خواجہ آصف نے سعودی تحفہ گھڑی معاملے پر جیو ودیگر پر مقدمے کے اعلان پر کہا ہے کہ مقدمہ ضرور کریں سب باتیں عدالت میں سامنے آئیں گی۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق وزیر دفاع خواجہ آصف نے پی ٹی آئی چیئرمین اور سابق وزیراعظم کی جانب سے سعودی عرب سے تحفے میں ملنے والی گھڑی کے معاملے پر جیو ودیگر پر مقدمہ کرنے کے اعلان پر اپنا موقف دیتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان کہہ رہے ہیں کہ وہ اس پر مقدمہ کریں گے۔

اچھی بات ہے اب ساری باتیں عدالت میں آئیں گی اور عمران خان کو جواب دینا ہوگا۔

خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ جائیں عدالت سارا ریکارڈ سامنے آجائے گا کہ بد دیانتی کا یہ سلسلہ نیا نہیں ہے۔ سب کو بددیانت کہنے والا خود نا اہل ہوا۔ الیکشن کمیشن کا فیصلہ منی لانڈرنگ کا واضح ثبوت ہے۔ انہوں نے سازشی بیانیے سے بھی یوٹرن لے لیا۔

ان کا کہنا تھا کہ عمران خان نے اپنے فائدےکیلیے توشہ خانہ قانون میں تبدیلی کی۔ توشہ خانہ سے متعلق قانونی راستہ اختیار کریں گے۔

واضح رہے کہ تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے گزشتہ روز جیو، شاہ زیب خانزادہ اور  عمر ظہور کیخلاف مقدمہ کرنے کا اعلان کیا تھا۔

 چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا تھا کہ بس بہت ہو گیا، جیو اور شاہ زیب خانزادہ نے مشہور فراڈیہ کی بےبنیاد کہانی کے ذریعے الزام لگایا، کل بین الاقوامی مطلوب فراڈیہ کی بےبنیاد کہانی کے ذریعے بہتان لگایا گیا۔

 

عمران خان نے بتایا کہ میں نے اپنے وکلاسے بات کی ہے ، جیو، خانزادہ ،جعلساز کیخلاف پاکستان میں مقدمہ کروں گا، ناصرف پاکستان بلکہ یوکے،یو اے ای میں بھی مقدمے کا ارادہ رکھتا ہوں۔

Comments

- Advertisement -