تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

آرمی چیف کی تعیناتی ، وزیراعظم کو سمری موصول نہیں‌ ہوئی، خواجہ آصف

وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کو ابھی سمری موصول نہیں ہوئی ہے، پاک فوج کے اعلیٰ ترین عہدوں پر تقرری کا عمل شروع ہوچکا ہے۔

 اے آر وائی نیوز کے مطابق وزیر دفاع خواجہ آصف نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر لکھا کہ وزیراعظم کو ابھی سمری موصول نہیں ہوئی انشا اللہ سمری کی پی ایم او میں وصولی کنفرم وقت پر کی جائے گی۔

انہوں نے مزید لکھا کہ ’پاک فوج کے اعلیٰ ترین عہدوں پر تقرری کا عمل آج شروع ہوچکا ہے ،انشا اللہ جلد تمام تر آئینی تقاضوں کے مطابق تکمیل ہوجائے گا۔

 

واضح رہے کہ ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا ہے کہ وزارت دفاع کو سمری بھیج دی گئی ہے۔

ڈی جی آئی ایس پی آر نے اپنی ٹوئٹ میں بتایا کہ جی ایچ کیو نے وزارت دفاع کو لیفٹیننٹ جنرلز کے ناموں کی سمری بھیجی، نئے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی اور آرمی چیف کے لیے سمری بھیجی گئی ہے۔

Comments

- Advertisement -