اتوار, جولائی 6, 2025
اشتہار

ریلوے کو مکمل کامیاب بنانا پاکستان کے بس کی بات نہیں، خواجہ سعد رفیق

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: وفاقی وزیر ریلوے سعد رفیق نے کہا ہے کہ ریلوے کو مکمل کامیاب بنانے کے لیے تیس ارب ڈالر چاہیئں، ریلوے کو اتنا پیسا فراہم کرنا پاکستان کے بس کی بات نہیں۔

تفصیلات کے مطابق خواجہ سعد رفیق میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ غیر ملکی سرمایہ کاری کے بغیرریلوے کو کامیاب نہیں بنایا جاسکتا۔ جب ایسی باتیں کرتا ہوں تو لوگ پوچھتے ہیں نا امید کیوں ہیں؟

انھوں نے کہا کہ ہم پاکستان میں ڈیڑھ سو سال پرانا ریلوے سسٹم چلا رہے ہیں جسے ٹھیک کرنے میں مزید بارہ سال لگیں گے، حکومت ہر سال پنشن بڑھاتی ہے جس کا بوجھ ادارہ برداشت کرتا ہے۔

ریلوے کی آرکائیوز کو محفوظ کرنے سے متعلق سعد رفیق نے کہا کہ گولڑہ ریلوے اسٹیشن پر نامکمل میوزیم کا کام دوبارہ شروع کردیا ہے، خواہش ہے کہ ریلوے میوزیم کراچی اور لاہور میں بھی بنایا جائے۔

انھوں نے کہا کہ اس وقت ریلوے کی تمام برانچ لائنیں نقصان پر چل رہی ہیں، روزانہ کی بنیاد پر 16 مال گاڑیاں چل رہی ہیں، جو ہمارے بس میں تھا وہ ہم کرچکے ہیں۔

کرپشن کے الزامات، سعد رفیق کو نیب نے طلب کرلیا

خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ میری جوانی جیل میں کٹ گئی ہے، ہمیشہ ایمان داری سے کام کیا لیکن صلہ نہیں ملا، جو ٹرافی مجھے مل رہی ہےاس کے بعد کچھ کہنے کو نہیں ہے۔

قبل ازیں وفاقی وزیر ریلوے کو قومی احتساب بیورو نے بدعنوانی کے الزامات کے پیش نظر طلب کرلیا ہے، ذرائع کے مطابق نیب کی تین رکنی تحقیقاتی ٹیم پیرا گون سٹی (ہاؤسنگ اسکیم) میں ملوث ہونے پر خواجہ سعد رفیق کا بیان ریکارڈ کرے گی۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں