بدھ, فروری 5, 2025
اشتہار

خیبرپاس اکنامک کوریڈور پروجیکٹ، ورلڈ بینک کے ساتھ معاہدہ طے

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: خیبرپاس اکنامک کوریڈور پروجیکٹ کے لیے ورلڈ بینک کے ساتھ 406.6 ملین ڈالر کے قرض کا معاہدہ طے پاگیا۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر برائے اقتصادی امور حماد اظہر کی نگرانی میں ورلڈ بینک کے ساتھ معاہدہ طے پایا، معاہدے کے تحت پشاور سے طورخم تک 48 کلو میٹر 4 لین موٹروے تعمیر کی جائے گی۔

[bs-quote quote=”پروجیکٹ کے تحت لاکھوں لوگوں کو روزگار میسر ہوگا” style=”style-8″ align=”left” author_name=”کنٹری ڈائریکٹر ورلڈ بینک”][/bs-quote]

حماد اظہر نے کہا کہ کے پی ای سی پروجیکٹ کے 2 جز ہیں پہلا سڑک کی تعمیر ہے، دوسرا جز ملحقہ علاقوں میں اسپیشل اکنامک زون بنیں گے۔

وفاقی وزیر اقتصادی امور کا کہنا ہے کہ پروجیکٹ میں پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کی جائے گی، پرائیویٹ فنانس سے اقتصادی سرگرمیوں کے مواقع ہوں گے۔

حماد اظہر کا مزید کہنا تھا کہ شمال جنوب اقتصادی راہداری تاریخی اہمیت رکھتی ہے۔

دوسری جانب کنٹری ڈائریکٹر ورلڈ بینک الانگو نے کہا کہ حکومت پاکستان کو معاہدے پر مبارک باد دیتا ہوں، منصوبے کے تحت افغانستان اور وسطی ایشیا کے ساتھ رابطے بڑھیں گے۔

کنٹری ڈائریکٹر ورلڈ بینک نے کہا کہ پروجیکٹ کے تحت لاکھوں لوگوں کو روزگار میسر ہوگا، خیبرپختونخوا کی اقتصادی صورت حال بہتر ہوگی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں