ہفتہ, مارچ 15, 2025
اشتہار

وادی تیراہ میں فضائی کارروائی،15شدت پسند ہلاک

اشتہار

حیرت انگیز

خیبرایجنسی: وادی تیراہ میں شدت پسندوں کے خلاف فضائی کارروائی میں پندرہ شدت پسند ہلاک ہوگئے۔

پاک فوج کی شدت پسندوں کے خلاف کارروائیاں کامیابی سے جاری ہے، خیبرایجنسی کی وادی تیراہ میں پاک فضائیہ کے جیٹ طیاروں نے شدت پسندوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا، فضائی کارروائی میں شدت پسندوں کے چارٹھکانے تباہ ہوگئے۔

کارروائی میں مارے گئے شدت پسندوں کا تعلق کالعدم تنظیم لشکراسلام اور تحریک طالبان سے ہے۔

گذشتہ روز بھی شمالی وزیرستان کی تحصیل شوال کے علاقے کوند غر میں پاک فضائیہ کے جیٹ طیاروں نے بمباری کی، جیٹ طیاروں نے دہشتگردوں کے ٹھکانوں پر ٹھیک ٹھیک نشانے لگائے، جس کے نتیجے میں بائیس ٹھکانے تباہ اور درجن سے زائد شدت پسند ہلاک ہوگئے۔

دوسری جانب جنوبی وزیرستان کے علاقے سروکئی میں ڈرون طیارے نے دہشتگردوں کے ٹھکانے پر میزائل داغے، جس کے نتیجے میں چھ دہشتگرد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں