ہفتہ, ستمبر 21, 2024
اشتہار

پوری کوشش ہے خیبر پختونخوا میں لوڈشیڈنگ کا مسئلہ جلد حل ہو، محسن نقوی

اشتہار

حیرت انگیز

وزیرداخلہ نے کہا ہے کہ پوری کوشش ہے خیبر پختونخوا میں لوڈشیڈنگ کا مسئلہ جلد حل ہو، وفاقی تنصیبات کی حفاظت ہماری ذمہ داری ہے۔

خیبر پختونخوا میں بجلی کی لوڈشیڈنگ کے حوالے سے وزیرداخلہ محسن نقوی اور وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور میں رابطہ ہوا ہے، وزیراعلیٰ نے اپنے تحفظات سے وزیرداخلہ محسن نقوی کوآگاہ کردیا ہے۔

وزیرداخلہ محسن نقوی کا کہنا تھا کہ کوشش ہوگی کہ کے پی میں بجلی کی لوڈشیڈنگ کا مسئلہ جلد حل ہو جائے، تمام وفاقی تنصیبات کی حفاظت ہماری ذمہ داری ہے۔

- Advertisement -

وزیراعلیٰ کے پی اور وزیرداخلہ کے درمیان آئندہ 2 روز میں مشاورت پر اتفاق ہوا ہے، افہام و تفہیم سےغلط فہمیاں دور کی جائیں گی۔

خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور کی جانب سے وزیرداخلہ کوگرڈ اسٹیشنز کی حفاظت کی یقین دہانی کرائی گئی ہے۔

اس سے قبل وزیر اعلیٰ کے پی کے علی امین گنڈاپور کا کہنا تھا کہ ہمارے صوبے کو بجلی نہیں دی تو نیشنل گرڈ بند کردیں گے۔

وزیراعلیٰ نے کہا تھا کہ ہماراصوبہ ہے، ہماری حکومت ہے، یہاں وہی ہوگا جو ہم چاہیں گے، اگرنیشنل گرڈ سے بجلی کم کی جائیگی تو یہاں سے نیشنل گرڈ کی بجلی کم کردوں گا۔

انھوں نے کہا کہ آپ کے ساتھ بیٹھ کربات کرنے پریقین نہیں، ہم نے جو کرناہے وہ ہم کریں گے، یہ بات میں کل اسلام آباد جاکر بھی کروں گا۔

وزیر اعلیٰ کے پی کے کا کہنا تھا کہ شہباز شریف نے فون کیا کہ آئی ایم ایف کیلئے صوبے کی سپورٹ چاہیے، آئی ایم ایف کو کہوں گا یہ پیسہ ہمارے نام پر لیتے اور ٹیکس بھی ہم پر ڈالتے ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں