جمعہ, دسمبر 27, 2024
اشتہار

خیبرپختونخوا کی نگران صوبائی کابینہ ختم

اشتہار

حیرت انگیز

خیبرپختونخوا کی نگران صوبائی کابینہ ختم کرنے کا اعلامیہ جاری کر دیا گیا۔

اعلامیہ کے مطابق خیبرپختونخوا کی نگران کابینہ میں شامل وزرا کے استعفے منظور کرلیے گئے۔ کےپی نگران کابینہ میں شامل مشیروں اور معاونین خصوصی کے استعفے بھی منظور کیے گئے۔ آج استعفےگورنر خیبرپختونخو ا کو بھجوائےگئے تھے۔

گورنر کی منظوری کے بعد محکمہ ایڈمنسٹریشن نے اعلامیہ جاری کر دیا ہے۔

- Advertisement -

نئی کابینہ کیلیے مشاورت شروع کر دی گئی۔ نگراں وزیر اعلیٰ اعظم خان نے اس سلسلے میں رابطے شروع کر دیے اور ناموں کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔

ذرائع کے مطابق نئی کابینہ ٹیکنوکریٹس پر مشتمل ہونے کا امکان ہے اور نئی کابینہ مختصر رکھی جائے گی۔

گزشتہ روز الیکشن کمیشن آف پاکستان کی ہدایت پر کابینہ کے 20 وزرا مستعفی ہوئے تھے۔ ارکان میں مسعود شاہ، عبد الحلیم قصوریہ، ارشاد قیصر، محمد علی شاہ، ہدایت اللہ، سلمیٰ بیگم، ریاض انور، پیر ہارون شاہ، شیراز اکرم، ملک مہر الہی، حامد شاہ، بخت نواز، حاجی غفران، فضل الٰہی، تاج محمد ، حمایت اللہ، ظفر محمود اور رحمت سلام خٹک شامل تھے۔

ان وزرا کی سیاسی وابستگی سامنے آنے پر الیکشن کمیشن نے استعفے کی ہدایت کی تھی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں