پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے سیلابی صورتحال میں ریسکیو کیلئے ڈرون حاصل کر لیا۔
پی ڈی ایم اے کے مطابق ڈرون سے لائف جیکٹس، رسیاں، دیگر سامان متاثرہ علاقوں تک پہنچایا جائے گا۔ چیف سیکرٹری کےپی شہاب علی شاہ کو ڈرون مشق کا مظاہرہ دکھایا گیا۔
چیف سیکرٹری نے کہا کہ ریسپانس پلان کا ازسرنو جائزہ لیا ہے ہنگامی صورتحال میں رسپانس ٹائم بہتر بنانے کے اقدامات جاری ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ ریسکیو اہلکاروں کی آپریشنل صلاحیت بڑھانے کیلئے بھی کام جاری ہے لوکل کمیونٹی کو ایمرجنسی ریسپانس کےلیے تربیت دی جائے گی۔
چیف سیکرٹری نے سیاحتی مقامات پر ہوٹلوں کو حفاظتی سامان کی دستیابی یقینی بنانے کی ہدایت کر دیا۔
انہوں نے کہا کہ وارننگ سسٹم کو ڈیجیٹائز کیا جا رہا ہے وارننگ اور ریسپانس کیلئے خصوصی ڈیش بورڈ تیار کیا جا رہا ہے.