اسلام آباد : آئی جی خیبرپختونخوا اختر حیات کوعہدےسے ہٹاتے ہوئے پولیس سروس گریڈ21 کے ذوالفقار حمید کونیا آئی جی کے پی تعینات کردیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق آئی جی خیبرپختونخو اختر حیات گنڈاپور کو عہدے سے ہٹا دیا گیا اور اس حوالے سے نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا۔
نوٹیفکیشن میں بتایا گیا کہ اختر حیات کو اسٹیبلشمنٹ ڈویژن رپورٹ کرنےکی ہدایت کی گئی ہے۔
اخترحیات کی جگہ پولیس سروس گریڈ اکیس کے ذوالفقار حمید کو نیا آئی جی کے پی تعینات کردیا گیا، ذوالفقار حمید اس سےپہلے پنجاب میں خدمات سر انجام دے رہے تھے۔
اس سے قبل ڈی جی ایف آئی اے احمداسحاق جہانگیر کو عہدے سے ہٹادیا گیا تھا، وزیراعظم شہباز شریف نے ڈی جی ایف آئی اے کو عہدے سے ہٹانے کی منظوری دی تھی اور انہیں اسٹیبلشمنٹ ڈویژن میں او ایس ڈی تعینات کردیا گیا تھا۔
احمد اسحاق جہانگیر پولیس سروس گریڈ اکیس کے افسر ہیں تاہم اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے نئے ڈی جی ایف آئی اے کیلئےافسران کی شارٹ لسٹنگ شروع کردی۔۔