بدھ, اپریل 16, 2025
اشتہار

خیبر پختونخوا میں غیرت کے نام پر قتل کے واقعات میں اضافہ

اشتہار

حیرت انگیز

خیبر پختونخوا میں حالیہ دنوں میں غیرت کے نام پر قتل کے واقعات میں اضافہ دیکھا گیا ہے، بڑے شہروں میں بھی اس طرح کے واقعات ہونے لگے۔

تفصیلات کے مطابق خیبر پختونخوا کے دیہی علاقوں کے ساتھ ساتھ بڑے شہروں میں بھی غیرت کے نام پر قتل کے واقعات نظر آنے لگے ہیں، غیرت کے نام پر قتل کے واقعات یا وارداتوں کی روک تھام کےلیے قانون موجود ہے مگر پھر بھی حالیہ دنوں میں ان میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔

ہیومین رائٹ کمیشن آف پاکستان کے مطابق سال 2022 میں غیرت کے نام پر قتل کے 92 واقعات رپورٹ ہوئے، 2023 میں یہ تعداد 63 تھی جبکہ 2024 میں غیرت کے نام پرقتل کے 93 واقعات رپورٹ ہوئے۔

پروگرام منیجر عورت فائونڈیشن صائمہ منیر نے بتایا کہ کہ 2024 میں یہ شرح 35 فیصد کے قریب بن رہی ہے جو کہ خطرناک ہے اس طرح کے قتل میں صحیح طرح سے انویسٹی گیشن نہیں ہوتی، جب تک قوانین کے اندر نقائص موجود ہیں واقعات کم نہیں ہوسکتے

ایس پی فقیرآباد ڈویژن سید طلال شاہ کہتے قانون میں ترمیم ہوچکی ہے، دفعہ 311 لگ جائے تو فریقین کے پاس راضی نامہ کا حق نہیں رہتا۔

سینئرقانون دان استغراللہ خان کا کہنا ہے کہ ایسے واقعات میں دفعہ 311 ثابت ہوجائے اس میں عمر قید کی سزا ہوسکتی ہے۔

سماجی رہنما کے مطابق ایسے واقعات کی روک تھام تب ہی ممکن ہے جب قانون پر عمل درآمد اور واقعات میں ملوث ملزمان کو سخت سزائیں دی جائیں۔

اہم ترین

مزید خبریں