منگل, فروری 18, 2025
اشتہار

خیبرپختونخوا میں بلدیاتی انتخابات کا شیڈول جاری

اشتہار

حیرت انگیز

خیبرپختونخوا میں پہلے مرحلےکے بلدیاتی انتخابات کے شیڈول کا اعلان کر دیا گیا۔

الیکشن کمیشن کے مطابق کےپی میں پہلےمرحلےکے بلدیاتی انتخابات 19 دسمبر کو ہوں گے کاغذات نامزدگی ‏‏4سے 8 نومبر تک جمع کرائےجاسکیں گے۔

الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ ریٹرننگ افسر کاغذات نامزدگی کی اسکروٹنی10 سے 12نومبر تک کریں گے، ‏کاغذات نامزدگی منظور یا مسترد ہونے پر اپیلیں 16نومبر تک کی جاسکیں گی۔

ٹربیونلز 19 نومبر تک اپیلوں پر فیصلہ کریں گے۔ الیکشن کمیشن 23 نومبر کو امیدواروں کو انتخابی نشانات الاٹ ‏کرے گا۔

گذشتہ ماہ الیکشن کمیشن نے خیبر پختونخوا حکومت سے صوبے میں بلدیاتی انتخابات کا پلان طلب کرلیا تھا ، چیف الیکشن کمشنر کا کہنا تھا کہ انتخابات کی تیاری کریں۔

دوران سماعت ایڈووکیٹ جنرل کے پی کا کہنا تھا کہ بلدیاتی انتخابات کا معاملہ دوبارہ صوبائی کابینہ کے سامنے رکھا ہے، بلدیاتی الیکشن کا پہلا فیز نومبر میں کرانے کا ارادہ رکھتے ہیں، الیکشن کمیشن کی ہدایت پر مرحلہ وار بلدیاتی انتخابات کرائیں گے۔

اس موقع پرچیف الیکشن کمشنر نے اپنے ریمارکس میں کہا تھا کہ تمام صوبوں کو سن کر بلدیاتی الیکشن پر آرڈر پاس کریں گے، آپ تین دن میں صوبائی کابینہ سے مشاورت کے بعد پلان دے دیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں