منگل, مئی 13, 2025
اشتہار

خیبرپختونخوا بلدیاتی انتخابات؛ تحریک انصاف آگے

اشتہار

حیرت انگیز

خیبرپختونخوا میں بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے میں غیر حتمی و غیر سرکاری نتائج میں تحریک انصاف کو برتری حاصل ہے۔

غیر حتمی و غیر سرکاری نتائج کے مطابق سوات کی میئر کی نشست پر پی ٹی آئی آگے ہے جب کہ ایبٹ آبادکی میئرکی نشست پر ن لیگ آگے ہے۔

پی ٹی آئی تحصیل چیئرمین کی 27 نشستوں پر آگے جماعت اسلامی تحصیل چیئرمین کی5نشستوں پر اور جے یوآئی (ف) تحصیل چیئرمین کی 4 نشستوں پر آگے ہے۔

ن لیگ تحصیل چیئرمین کی 5 نشستوں پر، پیپلزپارٹی تحصیل چیئرمین کی ایک نشست پر، 6 آزادامیدوار تحصیل چیئرمین کی نشستوں پر اور اے این پی تحصیل چیئرمین کی ایک نشست پر آگے ہے۔

اٹھارہ اضلاع کی پینسٹھ تحصیل کونسلز میں انتخابات کےلیے آج ووٹ ڈالے گئے، ان حلقوں میں مجموعی طور پر اسی لاکھ ستاون ہزار سے زائد ووٹرز ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں