پیر, جنوری 6, 2025
اشتہار

کیارا اڈوانی کو اسپتال منتقل کرنے کی خبروں کی حقیقت سامنے آگئی

اشتہار

حیرت انگیز

ممبئی: سوشل میڈیا پر بالی وڈ کی معروف اداکارہ کیارا اڈوانی کو اسپتال منتقل کرنے کی خبریں زیرِ گردش ہیں جن کی حقیقت اب سامنے آگئی۔

انڈین میڈیا کی رپورٹس کے مطابق خبروں میں دعویٰ کیا گیا کہ کیارا اڈوانی کو طبیعت ناسازی کے باعث اسپتال منتقل کرنا پڑا تاہم اس کے ترجمان نے اس حوالے سے باضابطہ بیان جاری کر دیا۔

خبروں کی تردید کرتے ہوئے اداکارہ کے ترجمان نے کہا کہ ان کو کسی اسپتال میں داخل نہیں کیا گیا بلکہ مصروف شیڈول کی وجہ سے انہیں آرام کا مشورہ دیا گیا ہے۔

- Advertisement -

یہ بھی پڑھیں: ’کیارا کی وجہ سے سدھارتھ کی جان کو خطرہ ہے‘

بیان میں واضح کیا گیا کہ انہیں بہت زیادہ کام کی وجہ سے آرام کا مشورہ دیا گیا، وہ طویل عرصے سے وقفہ لیے بغیر اپنے پروجیکٹس میں مصروف تھیں۔

کیارا اڈوانی اپنی آنے والی فلم ’گیم چینجر‘ کی تشہیر کیلیے پریس میٹ سے غیر حاضر رہیں، فلم میں وہ ساؤتھ انڈین اسٹار رام چرن کے ساتھ نظر آئیں گی۔

فلمساز شنکر کی ہدایت کاری میں بننے والی یہ فلم ایک سیاسی ڈرامہ ہے جو 10 جنوری 2025 کو ریلیز ہونے والی ہے۔

’گیم چینجر‘ میں رام چرن کا ڈبل کردار نبھائیں گے جس میں ایک آئی اے ایس افسر کا بدعنوانی سے لڑنا اور وزیر اعلیٰ کو چیلنج کرنا ہے کہ وہ اپنے والد کے بدعنوانی سے پاک معاشرے کے خواب کو پورا کرے۔

حال ہی میں کیارا اڈوانی نے فلم کے گانے ’دھوپ‘ کو فلمانے کا اپنا تجربہ شیئر کیا جس کی شوٹنگ 13 دن کے طویل شیڈول میں کی گئی۔ انہوں نے اس سیٹ کو ڈزنی لینڈ کی یاد تازہ قرار دیتے ہوئے اسے بہترین تجربہ قرار دیا۔

اس فلم کے علاوہ اداکارہ دیگر پروجیکٹس پر بھی کام کر رہی ہیں۔ وہ KGF اسٹار یش کے ساتھ فلم ’ٹاکسک‘ میں جبکہ ہریتک روشن اور ٹائیگر شروف کے ساتھ فلم ’وار 2‘ میں نظر آئیں گی۔

شائقین ان فلموں میں ان کے متنوع کرداروں کا انتظار کر رہے ہیں۔ توقع ہے کہ اداکارہ مختصر آرام کے بعد اپنی پیشہ ورانہ ذمہ داریوں کی طرف لوٹیں گی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں