پیر, دسمبر 23, 2024
اشتہار

فلم ’ڈان 3‘ میں ہیروئن کے کردار کیلیے معروف اداکارہ کے نام کا اعلان ہوگیا

اشتہار

حیرت انگیز

ممبئی: ڈان فرنچائز کی تیسری قسط کیلیے سُپر اسٹار رنویر سنگھ کے مدمقابل ہیروئن کیلیے نامور بالی وڈ اداکارہ کے نام کا اعلان کر دیا گیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق فرحان اختر کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم میں رنویر سنگھ مرکزی کردار نبھائیں گے جبکہ ہیروئن کیلیے کیارا ایڈوانی کا نام فائنل کیا گیا ہے۔

فرحان اختر نے سوشل میڈیا کے ذریعے کیارا ایڈوانی کی پروجیکٹ میں شمولیت کا اعلان کیا۔ انہوں نے انسٹاگرام پر مختصر ویڈیو شیئر کر کے اداکارہ کو فرنچائز میں خوش آمدید کیا۔

- Advertisement -

متعلقہ: ’ڈان 3‘ میں کیارا ایڈوانی کی شمولیت، فرحان اختر نے خاموشی توڑ دی

کیارا ایڈوانی پہلی مرتبہ رنویر سنگھ کے ساتھ کام کریں گے۔ فرحان اختر کے مطابق وہ ہیروئن کے کردار کیلیے بالکل ٹھیک ہیں۔ دوسری جانب اداکارہ خود بھی پروجیکٹ کا حصہ ہونے پر پُرجوش ہیں۔

علاوہ ازیں، کیارا ایڈوانی ایکشن سے بھرپور فلم ’وار 2‘ میں ہریتک روشن اور جونیئر این ٹی آر کے ساتھ جلوہ گر ہوں گی۔

ذرائع نے بتایا کہ کیارا ایڈوانی نے فلموں میں رومانی، حساس اور کامک کردار کو بخوبی نبھائے۔ ڈان 3 اور وار 2 کے ساتھ وہ ایکشن ہیروئن کے طور پر سامنے آئیں گی۔

خیال رہے کہ 1978 میں امیتابھ بچن کے کردار نے دیکھنے والوں کو اپنی گرفت میں لے لیا تھا اور اس کے بعد 2006 میں شاہ رخ خان نے اسکرین پر دھوم مچائی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں