بدھ, جون 26, 2024
اشتہار

شادی کے بعد سدرہارتھ کی پہلی سالگرہ پر کیارا نے کیا سرپرائز دیا؟

اشتہار

حیرت انگیز

بالی وڈ اداکار سدہارتھ ملہوترا کی سالگرہ کو ان کی اہلیہ کیارا ایڈوانی نے یادگار بنادیا، انھوں نے اپنے شریک سفر کو اس دن انوکھے انداز میں مبارکباد دی۔

سدہارتھ ملہوترا نے منگل کو اپنی 39ویں سالگرہ کا کیک کاٹا جو کہ شادی کے بعد ان کی زندگی کا پہلا جنم دن بھی تھا۔ اس دن کو یادگار بنانے کے لیے ان کی اہلیہ نے گھر پر ایک سرپرائز پارٹی رکھی جس کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہیں۔

کیارا نے ممبئی میں واقع گھر میں اپنے اداکار شوہر کے لیے آدھی رات کے وقت تقریب سجائی اور گھنٹی بجاکر اس کا آغاز کیا۔ اداکارہ نے خود سوشل میڈیا پر آدھی رات کو کیک کاٹنے کی تقریب کی تصاویر شیئر کیں۔

- Advertisement -

انسٹاگرام اسٹوریز پر کیارا نے ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس پر ’ہیپی برتھ ڈے لو‘ لکھا ہوا ہے۔ اس میں سدھارتھ اور کیارا ایک دوسرے کو تھامے کافی خوش نظر آرہے ہیں۔

سدھارتھ کے لیے خصوصی طور پر کیک تیار کروایا گیا تھا جس میں سدہارتھ سے ملتا جلتا مجسمہ بھی کیک کے اوپر موجود ہے جبکہ کیک کاٹنے کے دوران اداکار کی خوشی دیدنی تھی۔

سدھارتھ کی سالگرہ کی تقریب میں فلمساز کرن جوہر، شکن بترا، کاسٹنگ ڈائریکٹر شانو شرما، کاجل آنند اور ان کے دیگر دوست بھی نظر آرہے ہیں۔

واضح رہے کہ فلم شیرشاہ کے سیٹ پر سدھارتھ اور کیارا ایک دوسرے کے پیار میں گرفتار ہوئے تھے۔ گزشتہ سال فروری میں جیسلمیر کے سوریا گڑھ پیلس میں دونوں نے شاہانہ شادی کی تھی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں