منگل, دسمبر 10, 2024
اشتہار

نوجوان لائیو انٹرویو کے دوران مکھیاں‌ کھا گیا

اشتہار

حیرت انگیز

سڈنی: آسٹریلوی نوجوان ٹی وی انٹرویو کے دوران مکھیاں کھا گیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

رپورٹ کے مطابق آسٹریلوی چینل ایک پروگرام کے لیے بچے کا انٹرویو کررہا تھا، اس دوران وہ اس قدر خوش اور حواس باختہ ہوا کہ اُس نے ہونٹ پر بیٹھی مکھی کو اڑانے کے بجائے چبا لیا۔

لڑکے کی اس حرکت کو اُس کے اہل خانہ نے بھی نوٹ کیا اور اُسے روکنے کی کوشش کی مگر وہ ناکام رہے، نوجوان نے انٹرویو کے دوران دو مکھیاں کھائیں۔

- Advertisement -

نوجوان کی ویڈیو سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر ایک صارف نے شیئر کی، جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اُس نے نچلے ہونٹ پر بیٹھی مکھی کو زبان سے دبایا اور پھر اُسے منہ میں لے گیا۔

عجیب و غریب حرکت کی ویڈیو پر صارفین نے کمنٹس کیے اور نوجوان کو ذہنی مریض بھی قرار دیا۔

ایک صارف نے لکھا کہ ’جب خوراک میں پروٹین نہیں ملے گا تو بچے مکھی کھا کر اس کی کمی کو پورا کریں گے‘۔

ایک اور صارف نے نوجوان کو مینڈک کی صلاحیتوں والا انسان قرار دیا جبکہ ایک صارف نے اُسے ایلین قرار دیا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں