منگل, مئی 13, 2025
اشتہار

لی مارکیٹ سے اغوا ہونے والے بچے کی لاش برآمد

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: لی مارکیٹ سے 12 روز قبل اغوا ہونے والے اکلوتے بیٹے حنیف کی لاش لی مارکیٹ سے ملنے کے بعد ورثا سراپا احتجاج بن گئے۔

تفصیلات مطابق لی مارکیٹ میں واقع آئی اسپنسر اسپتال کے قریب 9 سالہ بچے کی لاش ملی، ایدھی ترجمان کے مطابق لاش محمد حنیف نامی بچے کی ہے جسے 12 روز قبل لیاری کے علاقے سے اغوا کیا گیا تھا، متوفی کے جسم پر تشدد کے واضح نشانات موجود ہیں۔

پڑھیں: پولیس کی کارروائی، مغوی بچہ بازیاب خاتون سمیت 3 اغوا کار گرفتار

بچے کے ماموں طاہر  نے اے آر وائے نیوز سے بات کرتے ہوئے کہا کہ حنیف اپنے والدین کا اکلوتا بیٹا تھا اور چوتھی کلاس کا طالب علم تھا، اس کے گمشدہ ہونے کے فوری بعد قریبی تھانے میں اغواء کا مقدمہ درج کروادیا گیا تھا‘‘۔

انہوں نے کہا کہ ’’بچے کو زیادتی کے بعد تشدد کر کے قتل کیا گیا جس میں ممکن ہے کہ علاقے کا ہی کوئی شخص ملوث ہو، محمد حنیف کی گمشدگی کے بعد اس کے  والدین کی جانب سے کراچی پریس کلب کے باہر احتجاج بھی کیا جبکہ پولیس کی جانب سے بھی بچے کو تلاش کرنے کی کوشش کی گئی لیکن بچہ بازیاب نہ ہو سکا‘‘۔

مزید پڑھیں:   ڈی جی رینجرز نے کراچی میں بچوں کے اغوا سے متعلق افواہوں کو مسترد کردیا

ایس ایس پی سٹی فیض اللہ کوریجو نے اغوا ہونے والے بچے کی تشدد زدہ لاش ملنے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ ’’محمد حنیف کے اہل خانہ کی جانب سے ایف آئی آر درج کروائی گئی تھی تاہم اب لاش برآمدگی کے بعد تحقیقات کی جائیں گی کہ بچے کی موت کیسے واقع ہوئی‘‘۔

یہ بھی پڑھیں:  کراچی: سوشل میڈیا پر بچوں کے اغواء کی غلط افواہوں پر قانون حرکت میں آگیا

اُن کا مزید کہنا تھا کہ ’’لاش کو دیکھ کر معلوم ہوتا ہے کہ بچے کی موت اونچائی سے گرنے کے سبب ہوئی تاہم اب تحقیقات میں یہ بات معلوم کرنی ہوگی کہ متوفی خود گرا یا اسے دھکا دیا گیا‘‘۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں