تازہ ترین

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

ملتان میں 2 کروڑ تاوان نہ دینے پر مغوی بچہ قتل

ملتان: پنجاب کے شہر ملتان میں تاوان نہ دینے پر مغوی بچے کو قتل کردیا گیا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق ملتان کے علاقے رحمت کالونی میں تاوان نہ دینے پر 13 سالہ مغوی بچے طیب رحمان کو قتل کردیا گیا، اغوا کاروں نے بچے کے اہلخانہ سے دو کروڑ تاوان طلب کیا تھا۔

پولیس کے مطابق اغوا کار بچے کی لاش ناگ شاہ چوک پر پھینک کر فرار ہوگئے تھے کارروائی کرتے ہوئے ایک ملزم کو گرفتار کرلیا گیا ہے، ملزم کے ساتھیوں کی تلاش میں چھاپے مارے جارہے ہیں۔

سی پی او ملتان کا کہنا ہے کہ ملزمان نے پانچ روز قبل گھر کے باہر سے طیب کو اغوا کیا تھا، مرکزی ملزم اور بچے کا والد رشتے دار ہیں۔

سی پی او کا کہنا تھا کہ بچے کی میڈیکل رپورٹ آنے کے بعد مزید حقائق سامنے آئیں گے۔

پولیس کے مطابق مقتول بچے کے والد نعیم انصاری کپڑے کے تاجر ہیں، طیب خاندان کا اکلوتا بیٹا تھا۔

آئی جی پنجاب نے بھی واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے آر پی او ملتان سے رپورٹ طلب کرلی۔

Comments

- Advertisement -