گھوٹکی: کراچی کے علاقے سرجانی ٹاؤن سے ایک ماہ قبل اغوا کی گئی بچی کو گھوٹکی سے بازیاب کرالیا گیا۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ مغوی بچی کو مقابلے کے بعد بازیاب کرایا گیا، 2 ملزمان کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کرلیا گیا ہے۔
مغوی بچی کو ایک ماہ قبل کراچی کے علاقے سرجانی ٹاؤن سے اغوا کیا گیا تھا، ملزمان نے بچی کی رہائی کیلئے 2 کروڑ تاوان مانگا تھا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ اغواکاروں کا تعلق سندھ کے علاقے ٹھل اور رحیم یارخان سے ہے، جبکہ مزید تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے۔
اس سے قبل لاہور میں گورنمنٹ ٹیچنگ اسپتال شاہدرہ سے نومولود کی لاش برآمد ہوئی، ملزمان نے بچے کی لاش کو کیٹین کے پاس پھینک دیا تھا۔
واقعے کے حوالے سے پولیس نے بتایا کہ نامعلوم افراد نومولود کی لاش اسپتال کی کینٹین کے پاس پھینک کر فرار ہوئے، اسپتال انتظامیہ اور سیکیورٹی کی لاپروائی کے باعث تاحال نومولود کی فیملی کو تلاش نہیں کیا جاسکا ہے۔
ایران میں پاکستانی زائرین کی بس کو خوفناک حادثہ، 28 جاں بحق، 20 زخمی
پولیس کا کہنا تھا کہ فرانزک ٹیمیں اسپتال پہنچ گئی ہیں، شواہد اکھٹے کرنے کا عمل شروع کردیا ہے، واقعے میں ملوث ملزمان کی تلاش جاری ہے۔