تازہ ترین

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

امریکا میں بھارتی فیملی کمسن بچے سمیت اغوا کے بعد قتل

امریکا میں کچھ روز قبل اغوا ہونے والی بھارتی فیملی کی لاشیں ریاست کیلیفورنیا میں ایک باغ سے برآمد ہوئی ہیں جس میں ان کا کمسن بچہ بھی شامل ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق فیملی کو پیر کے روز شہر مرسڈ کاؤنٹی میں ایک کمپنی کے باہر سے اغوا کیا گیا تھا۔ مغویوں میں آٹھ ماہ کا بچہ، اس کے والدین اور بچے کا انکل شامل تھا۔

مقامی پولیس شیرف نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ بدھ کی شام چار افراد کی لاشیں باغ سے برآمد ہوئیں، اس متعلق ایک کسان نے پولیس کو اطلاع دی، لاشوں کو دیکھ کر آنے والے غصے کو بیان کرنے کے لیے الفاظ نہیں۔

بدھ کے روز پولیس کی جانب سے ایک سی سی ٹی وی فٹیج شیئر کی گئی۔ فٹیج میں میاں بیوی کو ایک دوسرے کا ہاتھ پکڑ کر کمپنی سے باہر آتے ہوئے دیکھا گیا۔ اس کے کچھ ہی دیر بعد بچہ اور اس کے انکل اغوا کاروں کے ساتھ بلڈنگ سے باہر آئے۔ اغوا کار فیملی کو ٹرک میں بٹھا کر وہاں سے فرار ہوگئے۔

اغوا کے ایک روز بعد پولیس نے ایک 48 سالہ مشتبہ شخص کو حراست میں لیا تھا جس نے نے دوران حراست اپنی جان لینے کی کوشش کی اور بُری طرح زخمی ہوگیا۔ مشتبہ شخص اس وقت اسپتال میں زیرِ علاج ہے جبکہ پولیس اس معاملے میں ہر پہلو سے تحقیقات کر رہی ہے۔

Comments

- Advertisement -