پیر, جون 17, 2024
اشتہار

کراچی : گاڑی سمیت اغوا ہونے والا 19 سالہ نوجوان گھر پہنچ گیا

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : سائٹ سپر ہائی وے تھانے کی حدود سے گاڑی سمیت اغوا ہونے والا نوجوان گھر پہنچ گیا، گذشتہ روز 19 سالہ مجتبیٰ کو گاڑی سمیت اغوا کیا گیا تھا۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز کراچی کے علاقے سائٹ سپر ہائی وے تھانے کی حدود سے اغوا ہونے والا نوجوان گھر پہنچ گیا۔

ورثاء نے تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ رات 3بجےنوجوان گھر پہنچا ہے، پولیس کا کہنا ہے کہ نوجوان کےاغوا اوربازیابی کے حوالے سے تحقیقات جاری ہیں، مغوی نوجوان اوراہل خانہ کا بیان بھی ریکارڈ کیاجائے گا۔

- Advertisement -

حکام نے کہا کہ نوجوان کو اغوا کرنے والے ملزمان جلد گرفتار کرلیے جائیں گے۔

گذشتہ روز نارتھ ناظم آباد کے رہائشی 19 سالہ مجتبیٰ کو گاڑی سمیت اغوا کیا گیا تھا، جس کے بعد نوجوان کےاغوا کا مقدمہ سائٹ سپر ہائی وے تھانے میں درج کیا گیا۔

مغوی نے آن لائن پلاٹ بیچنے کا اشتہار دیا تھا، جس کے بعد مبینہ اغواکاروں نے مجتبیٰ کو گلشن معمار احسن آباد میں ماں اوردوست سمیت یرغمال بنایا تاہم جمالی پل پر نوجوان کی والدہ اوردوست کو چھوڑ کر مجتبیٰ کو ساتھ لے گئے تھے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں