منگل, جنوری 7, 2025
اشتہار

تاوان نہ دینے پر کچے کے ڈاکوؤں نے مغوی کوقتل کر دیا

اشتہار

حیرت انگیز

بےلگام کچے کے ڈاکوؤن نے ایک اور قیمتی جان لے لی۔

تفصیلات کے مطابق جلالپور پیروالہ میں تاوان نہ دینے پر کچے کے ڈاکوؤں نے مغوی کو بے دردی سے قتل کر دیا۔ ڈاکوؤں کی جانب سےلاش واپس کرنے کیلئے 50 لاکھ ادائیگی کا مطالبہ بھی کیا جا رہا ہے۔

متاثرہ فیملی کا کہنا ہے کہ مقتول محمد شعیب کو کچھ عرصہ قبل کچے کے ڈاکوؤں نے ملتان سے اغوا کیا تھا اور 5کروڑ سے زائد رقم، قیمتی موبائل فونز اور گھڑیوں کا مطالبہ کیا تھا۔

- Advertisement -

اہلخانہ کے مطابق کچےکے ڈاکو شعیب کو تشدد کا نشانہ بنا کر ویڈیو بھیجتے تھے اور تاوان جلد از جلد لانے کا کہتے اور اس دوران وہ شعیب پر بہیمانہ تشدد کرتے رہتے۔

لواحقین کا کہنا ہے کہ ڈاکو لاش واپس کرنے کا بھی 50 لاکھ مانگ رہے ہیں اعلیٰ حکام مدد کریں اور لاش کو واپس لانے کے لیے اقدامات کریں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں