اسلام آباد : پاک فوج اورآئی ایس آئی کی کوششوں سے بازیاب کینیڈین خاندان وطن واپس پہنچ گیا، جوشوا کا کہنا تھا کہ اغوا کاروں نے بیٹی کو قتل کیا اوربیوی سے زیادتی کی۔
تفصیلات کے مطابق پاک فوج اورآئی ایس آئی کی کوششوں سے رہائی پانے والا کینیڈین خاندان وطن واپس پہنچ گیا، ائیرپورٹ پرمیڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے بازیاب ہونے والے جوشوا بوائل کا کہنا تھا افغانستان میں اغواکاروں نے بچی کوقتل کیا بیوی سے زیادتی کی۔
،جوشوابوائل نے کہا بچے کی میڈیکل ایمرجنسی کی وجہ سے کینیڈا پہنچنے میں تاخیر ہوئی۔بچے کی میڈیکل ایمرجنسی کی وجہ سےکینیڈاپہنچنے میں دیرہوئی، میڈیکل ایمرجنسی فائرنگ کے باعث ہوئی، گزشتہ 3روزکے دوران ایک امریکی فوجی سے بات ہوئی، پاکستانی میڈیکل ٹیم کی جانب سے بچے کے علاج پربات ہوئی۔
یاد رہے کہ جمعرات کے روز پاک فوج نے پانچ افراد پر مشتمل کینیڈین خاندان کوبحفاظت بازیاب کرایا تھا۔
مزید پڑھیں : پاک فوج کا کامیاب آپریشن، 5 غیر ملکی بازیاب، والدین کا پاک فوج کوخراج تحسین
اس خاندان کو سنہ 2012 میں افغانستان سے اغوا کیا گیا تھا۔ امریکی ایجنسیاں کئی سال سے یرغمالیوں کی تلاش میں تھیں، اس دوران امریکی حکام کی جانب سے اطلاع دی گئی تھی کہ مغویوں کو کرم ایجنسی منتقل کیا جارہا ہے۔
بازیاب ہونے والے کینیڈین شہری جوشوا کے والدین نے اپنے بیٹے، بہو اور پوتے پوتیوں کی باحفاظت بازیابی پر پاک فوج کیلئےدل کی گہرائیوں سے شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ پہلے بازیابی کی خبر ملی تو خوشی کا ٹھکانہ نہ تھا لیکن 20 منٹ بعد دوسری کال آئی تو جوشوا خود لائن پر تھا، 5 سال میں پہلی بار بیٹےکی آواز سنی تو بڑا سکون ملا۔
امریکی صدرڈونلڈٹرمپ نے کینیڈین خاندان کی بازیابی پر ایک بار پھر پاکستان کا شکریہ اداکرتے ہوئے اسے پاک امریکا تعلقات کے لئے مثبت قدم بھی قراردیا تھا۔