ہفتہ, مئی 10, 2025
اشتہار

کراچی سے اغوا کیے جانیوالے تاجر کو ملزمان سہون چھوڑ کر فرار

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: بہادر آباد سے اغوا کیے جانے والے تاجر کو ملزمان سیہون چھوڑ کر فرار ہوگئے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق کراچی کے علاقے بہادر آباد سے تاجر کو رات گئے مسلح ملزمان اپنی گاڑی میں بیٹھا کر لے گئے، ملزمان تاجر سے سیہون میں کیش رقم اور موبائل فون چھیننے کے بعد چھوڑ کر فرار ہوگئے۔

مقامی تاجر جنید کی جانب سے نیو ٹاؤن پولیس کو واردات کی  درخواست جمع کرادی ہے، تاجر کا کہنا تھا کہ میں گزشتہ رات پونے ایک بجے بہادر آباد چائے کے ہوٹل پر تھا ایک گاڑی میں موجود مسلح ملزمان میری جانب آئے اور مجھے کہا پچھلی سیٹ پر بیٹھ جاؤ، 2 ملزمان بھی پیچھے بیٹھ گئے۔

تاجر نے بتایا کہ ملزمان شارع فیصل سمیت کئی مقامات سے ہوتے ہوئے سیہون پہنچے، مجھے سیہوں سے آگے سنسان جگہ پر اتار دیا گیا اور گاڑی میں سوار ملزمان کہیں اور نکل گئے تھے۔

تاجر جنید نے بیان میں کہا کہ ملزمان مجھ سے کیش 3لاکھ روپے اور موبائل فون بھی چھین کر لے گئے، ملزمان نے میرا پاسورڈ لے کر میرے اے ٹی ایم سے پیٹرول بھی ڈلوایا  اور میں کرائے کی گاڑی لے کر واپس کراچی پہنچا ہوں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں