لاہور : سیشن عدالت نے اغواءو زیادتی کے مقدمہ میں ملوث جمال پٹھان کو دس سال قید اور پچاس ہزار جرمانے کی سزا سنادی۔
ایڈیشنل سیشن جج لاہور اعجاز احمد نے اغواءو زیادتی کے مقدمہ میں ملوث جمال پٹھان کے خلاف مقدمہ کی سماعت کی مجرم جمال اور اس کی ساتھی کلثوم بی بی عورتوں کے اغواءاور ان سے زبردستی غیر اخلاقی کروانے میں ملوث تھے۔
سرکاری وکیل نے عدالت کو بتایا کہ مجرم اپنی ساتھی سمیت سادہ لوح خواتین کو جھانسا دے کر اغو کرتا اور بعد ازاں انھیں مختلف علاقوں میں فروخت کر دیتا ۔
عدالت نے جرم ثابت ہونے پر اسے دس سال قید اور پچاس ہزار روپے جرمانے کی سزا سنا دی جبکہ اسکی ساتھی کلثوم بی بی کو اشتہاری قرار دے دیا ہے۔
سیشن عدالت نے جمال پٹھان کی ضمانت بھی خارج کرتے ہوئے اسے گرفتار کر کے کوٹ لکھپت جیل منتقل کرنے کے احکامات جاری دیئے۔