جمعہ, دسمبر 27, 2024
اشتہار

شہری کو اغوا کرکے 4 کروڑ روپے بھتہ وصول کرلیا گیا

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور کے علاقے نصیر آباد میں شہری کو اغوا کرکے 4 کروڑ روپے سے زائد بھتہ وصول کیا گیا، واقعے کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق نصیر آباد کے علاقے میں مذکورہ واقعہ پیش آیا جہاں ملزمان نے شہری کو اغوا کرکے 4 کروڑ روپے سے زائد بھتہ وصول کیا، تھانہ نصیرآباد میں دو ملزمان سمیت 7 افراد کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

مقدمے کے متن میں بتایا گیا ہے کہ ملزمان نے شہری کے مختلف اے ٹی ایم کارڈرز استعمال کرتے ہوئے بھاری رقم نکلوائی۔

- Advertisement -

مغوی شہری سے زبردستی اسٹامپ پیپر پر دستخط کروائے گئے، خالی چیکس، سادہ کاغذات پر دستخط اور انگوٹھے کے نشانات بھی لگوائے گئے۔

مدعی مقدمہ نے بتایا کہ لزمان نے مغوی شخص سے لیپ ٹاپ، موبائل، 10 ہزار نقدی بیگ بھی چھینا، پولیس کا یہ موقف ہے کہ یہ لوگ آپس میں مشترکہ طور پر کاروبار کرتے ہیں۔

پولیس نے دفعہ 365 کا مقدمہ درج کرلیا ہے جبکہ پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے میں ملوث ملزمان کو جلد گرفتا کرلیا جائے گا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں