جمعہ, دسمبر 27, 2024
اشتہار

ساہیوال : چار بچیوں کے اغواء کیس میں اہم پیش رفت، 6 ملزمان گرفتار

اشتہار

حیرت انگیز

ساہیوال : ہنجروال سے اغواء ہونے والی چار بچیوں کی بازیابی کے بعد پولیس نے رکشہ ڈرائیور سمیت 6ملزمان کوگرفتارکرلیا، بچیوں کو بہانے سے ساہیوال لایا گیا تھا۔

لاہور : ہنجر وال سے مبینہ طور پر اغواء ہونے والی چاروں بچیوں کو بازیاب کرانے معاملے میں بڑی پیشرفت سامنے آئی ہے چاروں بچیاں ہنجروال سے چند روز پہلے مبینہ طور پر اغوا ہوئی تھیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ سی آئی اےانویسٹی گیشن پولیس کی مشترکہ ٹیم نے بچیوں کوساہیوال سےبازیاب کرایا، چاروں بچیاں غلہ منڈی پولیس کی تحویل میں ہیں۔

- Advertisement -

پولیس کے مطابق ایک رکشہ ڈرائیور بچیوں کو بہانے سے ساہیوال لایا تھا، رکشہ ڈرائیور کا ساہیوال میں موجود جرائم پیشہ افراد سے رابطہ تھا۔

مذکورہ رکشہ ڈرائیور جرائم پیشہ افراد سے مل کریہ چاروں بچیاں فروخت کرنا چاہتا تھا، تھانہ غلہ منڈی پولیس نے اطلاع پر بروقت کارروائی کرتے ہائے چوک پاکپتن سے 6 ملزمان کو گرفتار کیا۔

مزید پڑھیں : ہنجروال سے مبینہ طورپر اغوا ہونے والی چاروں بچیاں بازیاب

خیال رہے کہ گزشتہ روز لاہور کے علاقے ہنجروال میں 4 بچیوں کے گمشدہ ہونے سے متعلق ابتدائی تحقیقات سامنے آئیں تھیں ، پولیس حکام کا کہنا تھا کہ ایک بچی کے پاس موبائل فون موجود ہے، بچیوں کی لوکیشن جوہر ٹاؤن آرہی ہے۔

پولیس کے مطابق مالک مکان اور کرایہ داروں کی بچیاں چار دن قبل لاپتا ہوئیں، بچیوں میں 10 سالہ انعم، 11 سالہ کنزہ، 8 سالہ عائزہ اور 14 سالہ ثمرین شامل ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں