لندن: برطانوی ماہرین کا کہنا ہے کہ جو بچے صبح نشاتہ نہیں کرتے وہ تعلیمی میدان میں بہت پیچھے رہ جاتے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق برطانیہ کی یونیورسٹی لیڈز کے ماہرین نے صبح ناشتہ کرنے اور نہ کرنے والے بچوں کے حوالے سے تحقیقاتی مطالعہ کیا، اس دوران 294 والدین سے بات چیت کر کے اُن کے بچوں کا ڈیٹا جمع کیا گیا۔
جرنل فرنٹیرز پبلک ہیلتھ میں شائع ہونے والی تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ ماہرین اس نتیجے پر پہنچے کہ جو بچے صبح ناشتہ نہیں کرتے وہ تعلیمی میدان میں نہ صرف پیچھے رہ جاتے بلکہ بہت کم نمبروں سے کامیابی حاصل کرتے ہیں۔
ماہرین نے مطالعے کے دوران بچوں کے امتحانات کا ڈیٹا بھی اکھٹا کیا۔ جس میں یہ بات سامنے آئی کہ اچھی پوزیشنز حاصل کرنے والے طالب علم صبح باقاعدگی کے ساتھ ناشتہ کرکے آتے ہیں۔
مزید پڑھیں: ناشتے میں آئسکریم کھانے کے فوائد، کیا سچ ہے اور کیا جھوٹ؟
تحقیقاتی مطالعے میں یہ بات بھی سامنے آئی کہ جو بچے ناشتے میں انڈا کھاتے ہیں اُن کے ذہن دیگر کے مقابلے میں زیادہ تیز ہوتے، یہی وجہ ہے کہ وہ اچھے نمبروں یا پوزیشنر لیتے ہیں۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ صبح کا ناشتہ بچے کے لیے دماغ کے ایندھن کی طرح ہوتا ہے اس لیے جو بچے کچھ کھائے پیے بغیر اسکول جاتے ہیں اُن کے ذہن کمزور رہ جاتے ہیں اور وہ سست رہتے ہیں۔
تحقیقی ٹیم کے سربراہ پروفیسر اڈلوپھس کا کہنا تھا کہ ناقص غذائیت کی وجہ سے طالب علموں کے اسکول کا رزلٹ بہت زیادہ حد تک متاثر ہوتا ہے۔