تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

نیا کپتان کون؟ سفارشات چیئرمین پی سی بی کو ارسال

پاکستان کرکٹ ٹیم کا وائٹ بال میں نیا کپتان...

کیون پولارڈ نے سری لنکن اسپنر کو ہیرو سے زیرو بنادیا

کولمبو: ویسٹ انڈیز کے جارح مزاج آل راؤنڈر کیرون پولارڈ یوراج سنگھ اور ہرشل گبز کے بعد انٹرنیشنل کرکٹ کے ایک اوورز میں چھ چھکے مارنے والے دنیا کے تیسرے بلے باز بھی بن گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ویسٹ انڈیز کے آل راؤنڈر کرکٹر کیرون پولارڈ نے سری لنکا کے اسپنر دھننجیا کو ہیرو سے زیرو بنادیا، سری لنکا اور ویسٹ انڈیز کے درمیان کھیلے گئے پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں سری لنکا نے ویسٹ انڈیز کو جیت کے لیے 132 رنز کا ہدف دیا۔

سری لنکا کے اسپنر دھننجیا نے ایک ہی اوور میں ویسٹ انڈیز کے ایوائن لیوس، کرس گیل اور نکولس پورن کو آؤٹ کرکے میچ میں سنسنی پھیلائی اور اپنی ہیٹ ٹرک مکمل کی، مگر ان کا اگلا اوور بھیانک خواب ثابت ہوا، جس نے سری لنکن اسپنر کو ہیرو سے زیرو بنادیا۔

ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹی ٹوئنٹی میں پہلی ہیٹ ٹرک کرنے والے اکیلا دھننجایا جب اپنا دوسرا اوور کرانے آئے تو ان کا سامنا ویسٹ انڈیز کے کپتان اور جارح مزاج آل راؤنڈر کیرون پولارڈ سے ہوا، جہاں پولارڈ نے ان کے اوور میں لگاتار چھ چھکے جڑ دئیے، اس میچ میں پولارڈ نے11 گیندوں پر 38 رنز اسکور کیے اور ویسٹ انڈیز با آسانی 6 وکٹوں سے یہ میچ جیت گیا۔

اس کے ساتھ ہی پولارڈ کالی آندھی کی جانب سے انٹر نیشنل کرکٹ میں ایک اوور میں چھ چھکے مارنے والے پہلے بلے باز بن گئے، تاریخی کارنامے کے بعد وہ انڈیا کے یوراج سنگھ اور جنوبی افریقہ کے ہرشل گبز کے بعد انٹرنیشنل کرکٹ کے ایک اوور میں 6 چھکے مارنے والے دنیا کے تیسرے بلے باز بھی بن گئے۔

بھارتی کھلاڑی یوراج سنگھ نے 2007 میں ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں انگلینڈ کیخلاف 6 چھکے لگائے تھے جبکہ جنوبی افریقہ کے کھلاڑی ہرشل گبز نے بھی اسی سال ہالینڈ کے خلاف ورلڈ کپ میچ میں 6 چھکے مارے تھے۔

Comments

- Advertisement -