بدھ, فروری 5, 2025
اشتہار

بھارتی کامیڈین نے پاکستان آنے کی خواہش ظاہر کردی

اشتہار

حیرت انگیز

معروف بھارتی کامیڈین کیکو شردا نے پاکستان آنے کی خواہش ظاہر کردی۔

بھارتی کامیڈین کیکو شردا نے کپل شرما کے شو میں مزاحیہ اداکاری سے شہرت حاصل کی اب انہوں نے ایک انٹرویو میں کراچی اور لاہور آنے کی خواہش ظاہر کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ میں واقعی پاکستان جانا چاہتا ہوں لیکن میں نے ابھی تک کوئی منصوبہ نہیں بنایا، پاکستانی عوام سے محبت ہے اور اس سے ملنے کے لیے وہاں جانا چاہتا ہوں۔

کیکو شردا نے کہا کہ اگر موقع ملا تو میں پاکستان کے بڑے شہروں کراچی اور لاہور کا دورہ ضرور کروں گا۔

بھارتی کامیڈین نے اعتراف کیا کہ ماضی میں وہ انور مقصود کا شو ’لوز ٹاک‘ بڑے شوق سے دیکھتے تھے اور یہ ان کا پسندیدہ شو رہا ہے۔

کیکو شردا نے سوشل میڈیا کا شکریہ ادا کیا کہ وہ پاکستان میں اپنے بڑے مداحوں کے ساتھ جڑنے کے قابل بنا۔

واضح رہے کہ کیکو شردا بھارت کے کپل شرما شو میں مزاحیہ اداکاری سے ناظرین کو محظوظ کرتے ہیں اور ان کی اداکاری کی تعریف کئی نامور بھارتی اداکار کرچکے ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں