پیر, مئی 12, 2025
اشتہار

لفٹ مانگنے والے نے موٹرسائیکل سوار کو زہریلا انجکشن لگا دیا

اشتہار

حیرت انگیز

نئی دہلی : بھارت میں ٹارگٹ کلنگ کی نئی نوعیت کا معاملہ سامنے آیا ہے، انجان راہگیر نے لفٹ مانگ کر موٹر سائیکل سوار کی کمر میں زہر کا انجکشن لگا دیا۔

بھارتی ریاست تلنگانہ میں ایک چونا دینے والا واقعہ سامنے آیا ہے جو پولیس کیلئے بھی معمہ بن گیا، ملزم نے پہلے موٹر سائیکل سوار سے لفٹ مانگی اور پھر اس کی پیٹھ پر انجکشن لگا دیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق48سالہ شیخ جمال نامی کسان گاؤں سے اپنی بیٹی کے گھر جارہا تھا کہ راستے میں سنسان جگہ پر دو راہ گیروں نے اس سے لفٹ مانگی۔

ملزمان کا کہنا تھا کہ ان کی گاڑی کا پیٹرول ختم ہوگیا ہے اور اگر انہیں لفٹ مل جائے تو وہ پیٹرول لاسکیں گے۔ دو میں سے ایک شخص جمال کی موٹر سائیکل پر بیٹھ گیا کچھ دور جانے کے بعد پیچھے بیٹھے شخص نے جمال کی پیٹھ پر کوئی نوکیلی چیز چبھوئی۔

انجکشن لگتے ہی جمال کو چکر آنے لگے تو اس نے موٹر سائیکل روک دی۔ جمال نے اس شخص سے پوچھنے کی کوشش کی کہ وہ کون ہے اور اس نے ایسا کیوں کیا؟

اسی دوران ملزم پیچھے سے دوسری موٹر سائیکل پر آنے والے ساتھی کے ساتھ بیٹھ کر فرار ہوگیا اور جمال زیادہ چکر آنے کی وجہ سے وہیں گرگیا۔

اتفاق سے کچھ دیر میں آس پاس لوگ جمع ہوگئے تو جمال نے غنودگی کے عالم میں ساری تفصیل بتائی، بعد ازاں جمال کے کہنے پر اسے پانی پلایا جسے پینے کے بعد جمال کی حالت مزید خراب ہوگئی اور وہ بے ہوش ہوگیا۔

جمال کو فوری طور پر قریبی اسپتال لے جایا گیا لیکن وہ اسپتال پہنچنے سے قبل ہی دم توڑ چکا تھا جس کی تصدیق اسپتال کے ڈاکٹروں نے کردی۔

پولیس کے مطابقایک عینی شاہد نے بتایا ہے کہ ملزم نے جمال سے پہلے اسی گاؤں کے ایک اور شخص سے لفٹ مانگی تھی، انہوں نے اسے لفٹ دینے کے لیے موٹر سائیکل بھی روکی لیکن ملزم موٹرسائیکل پر نہیں بیٹھا۔ بعد میں اس نے جمال کی موٹر سائیکل روکی اور لفٹ لی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ایسا لگتا ہے کہ یہ قتل مکمل منصوبہ بندی کے تحت کیا گیا ہے، پولیس تمام ممکنہ وجوہات کی تفتیش کررہی ہے اور مقدمہ درج کرکے مزید تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں