پیر, مئی 12, 2025
اشتہار

سفاک قاتل کی دیدہ دلیری : سوشل میڈیا پر اعلان کر کے 5 افراد کو قتل کردیا

اشتہار

حیرت انگیز

سرگودھا : قاتل نے سوشل میڈیا پراعلان کرکے5افراد کوقتل کردیا ، پانچ افراد کے قتل سے علاقے میں دہشت پھیل گئی ، پولیس ملزم کی گرفتاری کیلیے سرچ آپریشن شروع کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب کے ضلع سرگودھا میں سفاک قاتل نے دیدہ دلیری سے سوشل میڈیا پرقتل کرنےکا اعلان کیا اور اس پرعمل بھی کرڈالا۔

ملزم نے سوشل میڈیا پر قتل کی دھمکیاں پولیس خوابِ غفلت میں مبتلا رہی، افسوسناک واقعہ ہفتے کے روز نواحی علاقےکوٹ مومن میں پیش آیا۔

ملزم احمد شیر نے خاندانی رنجش پراپنی خالہ، خالہ زاد بھائی، اُس کی بیوی اورایک اورشخص کو قتل کیا ، جس کے بعد پولیس ملزم کو گرفتار بھی نہ کرپائی تھی کہ آج اُس نے اپنے چچازاد بھائی کو بھی فائرنگ کرکےموت کےگھاٹ اُتار دیا۔

پانچ افراد کے قتل سے علاقے میں دہشت پھیل گئی ہے ، پولیس حکام بھی جاگ گئے اور واقعے کا نوٹس لے لیا، پولیس ملزم کی گرفتاری کیلیےسرچ آپریشن کررہی ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں