لاہور : کینٹ انویسٹی گیشن پولیس نے لاہور کے علاقے فیکٹری ایریا اور باغبان پورہ میں ہونے والے دو خواتین کے اندھے قتل کی الگ وارداتوں کا سراغ لگا لیا، تینوں ملزمان کو گرفتار کر کے آلہ قتل برآمد کرلیے۔
تفصیلات کے مطابق لاہور کے فیکٹری ایریا اور باغبان پورہ میں گزشتہ روزہونے والے دو خواتین کے اندھے قتل کا معمہ پولیس نے حل کرلیا ہے۔
ایس پی انویسٹی گیشن کینٹ ڈاکٹر انوش مسعود نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے صحافیوں کو بتایا کہ مقتولہ نائلہ کو اس کے قریبی رشتے دار نے رشتے کے تنازع پر قتل کیا۔
ملزم امانت علی اوراس کے ساتھی اسامہ احمد کو گرفتار کرکے ان سے واردات میں استعمال ہونے والا اسلحہ برآمد کرلیا گیا ہے۔
ایس پی انویسٹی گیشن کا مزید کہنا تھا کہ فیکٹری ایریا میں قتل ہونے والی خاتون کا قاتل اس کا سوتیلا بیٹا نکلا، مقتولہ مختاراں بی بی کو اس کے سوتیلے بیٹے نے تیز دھار آلے سے قتل کیا۔
اس موقع پر ملزم نصیراحمد نے میڈیا کے سامنے اپنی سوتیلی ماں کے قتل اور اپنی غلطی کا اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنے کئے پر شرمندہ ہے۔
مزید پڑھیں۔ سال 2017: گیارہ ماہ میں 343 خواتین غیرت کے نام پر قتل
پولیس نے قتل کی دونوں وارداتوں میں ملوث ملزمان سے وارداتوں میں استعمال کئے گئے آلہ قتل برآمد کرکے ان کیخلاف مقدمات درج کر لیے۔
اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر ضرور شیئر کریں۔