جمعہ, جولائی 4, 2025
اشتہار

‘ہزارہ برادری کی کلنگ اندرون سے زیادہ بیرون کامعاملہ ہے’

اشتہار

حیرت انگیز

وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا ہے کہ ہزارہ برادری کی کلنگ ایک پیچیدہ معاملہ ہے، ہزارہ برادری کی کلنگ اندرون سے زیادہ بیرون کامعاملہ ہے۔

اے آر وائی نیوز کے پروگرام ‘آف دی ریکارڈ’ میں گفتگو کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کوئٹہ جارہےہیں انہیں جانابھی چاہیے، ماضی کی نسبت آج کےحالات مختلف ہے، ریاست نےایسےاقدامات کیےجس کی وجہ سے حالات بہترہوئے۔

انہوں نے کہا کہ مظاہرین کے ساتھ معاملات اچھےہینڈل نہیں ہوئےجتنےہونےچاہیےتھے، ہزارہ برادری کی کلنگ ایک پیچیدہ معاملہ ہے، ہزارہ برادری کی کلنگ اندرون سےزیادہ بیرون کامعاملہ ہے۔

‘کچھ عناصرہیں جو میتوں کی تدفین نہیں ہونے دے رہے’

فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ بلوچستان میں دہشت گردی میں باقاعدہ بیرونی ہاتھ ہے، پی ٹی آئی کی حکومت نہیں ماضی میں بھی ایسی سازشیں ہوتی رہیں، مودی اوراجیت دوول کی باقاعدہ بلوچستان میں دہشت گردی کی پالیسی ہے۔

پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے ترجمان بلوچستان حکومت لیاقت شاہوانی نے کہا ہے کہ خالق ہزارہ نےکل بتایا تھاکہ میتوں کی تدفین کردی جائےگی لیکن کچھ عناصرہیں جومیتوں کی تدفین نہیں ہونےدےرہے۔

ترجمان نے کہا کہ افغان حکومت نے بھی کہا ہے7افغان شہریوں کی میتیں ہیں، 3افغان فیملیز نے میتوں کی حوالگی کیلئےدرخواست دی ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں