میرپورخاص: سندھڑی میں اپنی حاملہ بیوی اور 2 بچوں کو قتل کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا گیا، پوسٹ مارٹم میں تشدد کی تصدیق ہوگئی۔
تفصیلات کے مطابق پولیس نے بتایا کہ گزشتہ روز گھر میں آگ لگنے سے ماں اور 2 بچوں کی موت واقع ہوئی تھی، ملزم نے اپنی حاملہ بیوی اور بچوں کو آگ لگاکر قتل کرنے کا اعتراف کرلیا ہے۔
پولیس نے بتایا کہ ابتدائی پوسٹ مارٹم رپورٹ میں تشدد کی تصدیق بھی ہوگئی، ملزم ویجھوبھیل نے غیرت کے نام پر بیوی، بچوں کو قتل کیا۔
حاملہ بیوی کو قتل کرکے خودکشی کا ڈرامہ رچانے والا شوہر گرفتار
اسپتال انتظامیہ نے بتایا کہ پوسٹ مارٹم کے دوران خاتون کے پیٹ سے مردہ بچہ بھی نکالا گیا، 5 سال کے بچے ہرلال کے جسم پر بھی تشدد کے نشانات پائے گئے۔
پولیس نے بتایا کہ ملزم نے حاملہ خاتون مریم بھیل، 2 سال کے خوشحال،5 سال کے ہرلال کو قتل کیا، واقعہ گزشتہ روز سندھڑی کے گاؤں ولی محمد منگریو میں پیش آیا۔
حاملہ خاتون اور بچوں کے قتل کا مقدمہ خاتون کے بھائی کی مدعیت میں سندھڑی پولیس اسٹیشن میں درج کرلیا گیا ہے۔
شک کی عادت نے بنا دیا درندہ؛ شوہر نے حاملہ بیوی کو بے دردی سے قتل کر دیا