جمعہ, جنوری 3, 2025
اشتہار

شمالی کوریا کے صدر کِم جونگ اُن نے ڈونلڈ ٹرمپ کی دورہ امریکہ کی دعوت قبول کرلی

اشتہار

حیرت انگیز

پیانگ یانگ : شمالی کوریا کے صدر کِم جونگ اُن نے ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے دورہ امریکہ کی دعوت قبول کرلی اور ڈونلڈ ٹرمپ کو بھی شمالی کوریا آنے کی دعوت دی ہے۔

شمالی کوریا کی سرکاری خبرایجنسی کے مطابق امریکی صدر نے ملاقات میں شمالی کوریا کے رہنما کو امریکہ آنے کی دعوت دی تھی، جسے کِم جونگ اُن نے ڈونلڈ ٹرمپ کی دعوت قبول کرلی ہے۔

کِم جونگ اُن ڈونلڈ ٹرمپ کی دعوت پر امریکہ کا دورہ کریں گے جبکہ کِم جونگ اُن نے بھی ڈونلڈ ٹرمپ کو شمالی کوریا آنے کی دعوت دی ہے۔

- Advertisement -

گذشتہ روز سنگاپور میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور شمالی کوریا کے سربراہ کم جونگ کے درمیان تاریخی ملاقات کے دوران کوریائی خطے کو جوہری ہتھیاروں سے پاک کرنے کے عزم کا اظہار کیا ہے جبکہ دونوں رہنماؤں نے ایک مشترکہ اعلامیے پر دستخط بھی کیے، جو امریکہ اور شمالی کوریا کے درمیان دور رس نتاج کے حامل مذکرات کا فریم ورک پیش کرتا ہے۔

ملاقات کے بعد صحافیوں سے گفتگو میں ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا تھا کہ کم جونگ ان بہت ذہین اور باصلاحیت انسان ہیں، انہیں میں وائٹ ہاؤس ضرور بلاؤں گا، ہماری ون ٹو ون ملاقات بہت خوشگوار رہی جلد نتائج نظر آنا شروع ہوجائیں گے۔


مزید پڑھیں : کم جونگ ان کو وائٹ ہاؤس ضرور بلاؤں گا: امریکی صدر


امریکی صدر کا کہنا تھا کہ شمالی کوریاپرابھی پابندیاں جاری رہیں گی، جنگ ہرکوئی کرسکتاہےلیکن امن بہادرلوگ ہی لاتے ہیں،  شمالی کوریاکےسربراہ چاہتےہیں دنیاکےساتھ نسبت قائم ہو۔

انھوں نے مزید کہا تھا کہ روشن مستقبل کیلئےکم جونگ کےدلیرانہ قدم پرشکرگزارہوں،  بےشک حریف بھی دوست بن سکتے ہیں، ہم نئی تاریخ کا آغاز اور دنیاکیلئےنیاچیپٹر  شروع کرنے کو تیار ہیں۔

اس موقع پر شمالی کوریا کے سربراہ کم جونگ ان کا کہنا تھا کہ ہم ماضی کو بھلا کر ایک نیا سفر شروع کرنا چاہتے ہیں، دنیا اب بڑی تبدیلی کی توقع کر رہی ہے، امید ہے ہم ایک بار پھر جلد ساتھ بیٹھیں گے۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں