منگل, ستمبر 17, 2024
اشتہار

شمالی کوریا: کم جونگ اُن نے 30 افسران کو پھانسی پر لٹکا دیا

اشتہار

حیرت انگیز

شمالی کوریا کے حکمراں کم جونگ اُن نے سیلاب سے قبل حفاظتی انتظامات نہ کرنے پر 30 افسران کو پھانسی پر لٹکادیا۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق شمالی کوریا میں چند ماہ قبل آنے والے خوفناک سیلاب کے باعث 4 ہزار لوگوں کی جان چلی گئی تھی اور بڑی تعداد میں گھر تباہ ہو ئے تھے۔

واضح رہے کہ بعض ممالک میں پھانسی کی سزا دینے کی روایت ہے ہی نہیں، جبکہ شمالی کوریا میں سیلاب کے نام پر 30 افسروں کو پھانسی پر لٹکائے جانے سے پوری دنیا حیرانی میں مبتلا ہوگئی ہے۔

- Advertisement -

مقامی میڈیا کے مطابق مذکورہ افسران سیلاب روکنے کے لیے مزید بہتر قدم اٹھا سکتے تھے، لیکن انھوں نے ایسا نہیں کیا۔ اس کے ذمہ دار افسران کے خلاف سخت کارروائی کا حکم جاری کیا گیا۔

کم جونگ نے ایسے افسران کو سخت سزا دینے کا حکم دیا جو جولائی میں ملک میں آئے سیلاب کو نہیں روک پائے۔ جولائی کے ماہ کے دوران ملک میں آئی قدرتی آفت میں 7410 ایکڑ اراضی برباد ہوگئی تھی جبکہ ریلوے و سڑک کو بھی نقصان ہوا تھا۔

سوئٹزر لینڈ نے حماس پر پابندی کی منظوری دیدی

یاد رہے کہ شمالی کوریا میں آنے والے سیلاب نے چاگانگ کے علاقے میں زبردست تباہی مچائی تھی، اس کے نتیجے میں 4ہزار افراد جاں بحق ہوئے تھے اور بڑی تعداد میں لوگ اپنا گھر بار چھوڑنے پر مجبور ہوگئے تھے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں