واشگنٹن: امریکا اور شمالی کوریا کے مابین شدید تنازعات جاری ہیں مگر شہری اپنی شرارت سے باز نہ آیا۔
تفصیلات کے مطابق ٹرمپ کی جانب سے شمالی کوریا کو دھمکیاں دینے کے باوجود کم جونگ اپنے مشن سے باز نہیں آرہے اور وہ یکے بعد دیگرے ایٹمی تجربات کر کے امریکی دھمکی کا جواب دے رہے ہیں۔
امریکا کی جانب سے پابندیوں اور دھمکیوں کے جواب میں شمالی کوریا کے سربراہ نے بھی اپنے لہجے میں نرمی پیدا نہ کی اور وہ جارحانہ حکمتِ عملی اپنائے ہوئے ہیں۔
اس تمام تر صورتحال کے باوجود ایک امریکی شہری کو نئی شرارت سوجھی اور اُس نے مزاحیہ ویڈیو بنانے کے لیے 10 گھنٹے تک مختلف علاقوں میں چہل قدمی کی۔ حیران کن بات یہ ہے کہ اس شہری کا چہرہ شمالی کوریا کے صدر کم جونگ سے ملتا جلتا ہے۔
ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ لوگ اس شہری کو شمالی کوریا کا صدر سمجھ کر حیران اور خوفزدہ بھی ہوئے۔ بعدازاں کم جونگ کا ہم شکل شہری ریسٹورنٹ گیا اور اُس نے ریل گاڑی میں بھی سفر کیا۔
ویڈیو دیکھیں
اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔