جمعرات, فروری 20, 2025
اشتہار

اداکارہ کم سائی رون کی موت کی وجہ سامنے آ گئی

اشتہار

حیرت انگیز

جنوبی کوریا کی معروف اداکارہ سائی رون کی موت کی وجہ سامنے آ گئی، پولیس نے اس حوالے سے میڈیا کو آگاہ کردیا۔

غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق اتوار کو دارالحکومت سیول میں جنوبی کوریا کی 24 سالہ اداکارہ کم سائی رون کی لاش ان کے رہائشی اپارٹمنٹ سے ملی تھی۔

مقامی میڈیا کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ اداکارہ کی لاش ملنے کے بعد پولیس نے موت کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات کا آغاز کردیا تھا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق اب اس کیس کے حوالے سے پولیس کا کہنا ہے کہ اداکارہ نے خود اپنی زندگی کا خاتمہ کیا ہے۔

اس کیس کی معلومات رکھنے والے ایک شخص نے اداکارہ کی موت پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ کم سائی رون کی اچانک موت ناقابلِ تصور تھی، وہ اداکاری میں دوبارہ واپس آنے اور ایک کیفے کھولنے کی تیاریوں میں مصروف تھیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق کم سائی رون کا شمار جنوبی کوریا کی کامیاب ترین اداکاراؤں میں کیا جاتا ہے۔

واضح رہے کہ کم سائی رون نے 9 سال کی عمر میں اپنے کیریئر کا آغاز کیا، انہوں نے اے برانڈ نیو لائف (2009) اور دی مین فرام نوویئر (2010) جیسی فلموں میں اپنی متاثر کن اداکاری کے لیے تیزی سے توجہ حاصل کی۔

جنوبی کوریا کی معروف اداکارہ کم سائی کی گھر سے لاش برآمد

2022ء میں اداکارہ کے ساتھ ایک حادثہ رونما ہوا تھا، انہوں نے نشے کی حالت میں ڈرائیونگ کرتے ہوئے اپنی گاڑی دوسری گاڑی میں دے ماری تھی، ان کے کیریئر کو اس حادثے کے بعد شدید نقصان پہنچا تھا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں