تازہ ترین

آزاد ارکان قومی اسمبلی کی سنی اتحاد کونسل میں شمولیت تسلیم

الیکشن کمیشن نے 8 فروری کے عام انتخابات میں...

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

سوئیڈش خاتون صحافی کا قتل: مجرم کی عمرقید کی سزا کےخلاف اپیل

کوپن ہیگن: سوئیڈن سے تعلق رکھنے والی ایوارڈ یافتہ خاتون صحافی کم وال کے قتل کے الزام میں عمرقید کی سزا پانے والےمجرم پیٹرمیڈسن نے سزا کے خلاف اپیل دائر کردی۔

تفصیلات کے مطابق ڈنمارک کی عدالت نے گزشتہ ماہ خاتون صحافی کم وال کو قتل کرنے کے الزام میں ڈنمارک سے تعلق رکھنے والے موجد پیٹرمیڈسن کوعمرقید کی سزا سنائی تھی۔

پیٹرمیڈسن نے خاتون صحافی کم وال کے قتل کے الزام میں عدالت کی جانب سے دی جانے والی عمرقید کی سزا کے خلاف اپیل دائر کی ہے۔

دوسری جانب ڈنمارک کے پراسیکیوٹر آفس کا کہنا ہے کہ پیٹرمیڈسن نےعمرقید کی سزا کے خلاف اپیل کی ہے لیکن انہوں نے اپنے جرم پر ندامت یا افسوس کا اظہار نہیں کیا۔

ایوارڈ یافتہ خاتون صحافی کم وال گزشتہ سال 10 اگست کو پیٹرمیڈسن کی آبدوز میں سوار ہوئی تھیں اور گیارہ دن بعد ڈنمارک کے دارالحکومت کوپن ہیگن کے قریب سمندر سے ان کی سربریدہ لاش ملی تھی۔

کم وال کے دوست نے اگلے دن واپس نہ آنے پر ان کی موجودگی کے بارے میں شکوک وشہبات ظاہرکیے تھے۔

پیٹر میڈسن نے ابتدائی طورپرپولیس کو بتایا تھا کہ انہوں نے کم وال کو باحفاظت کوپن ہیگن میں اتار دیا تھا لیکن بعد میں انہوں نے اپنا بیان بدلتے ہوئے کہا تھا کہ خاتون صحافی کی ہلاکت ایک حادثے کی وجہ سے ہوئی۔

خاتون صحافی کے پوسٹ مارٹم کے مطابق کم وال کے جسم کے بعض حصوں پرچاقو کے زخم تھے جو ان کی موت سے قبل یا موت کے فوراََ بعد لگائے گئے تھے۔

پیٹرمیڈسن کی ہارڈ ڈرائیو سے کم وال کا سرقلم کیے جانے کی ویڈیوز برآمد ہوئی تھیں جبکہ میڈسن کا کہنا تھا کہ ہارڈ ڈرائیو ان کی نہیں ہے۔

واضح رہے کہ ایوارڈ یافتہ سوئیڈش خاتون صحافی کم وال پیٹرمیڈسن اور ان کی UC3 نوٹلس آبدوزکی اسٹوری پرکام کررہی تھیں۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک’پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

Comments

- Advertisement -