بدھ, دسمبر 11, 2024
اشتہار

جدہ کے کنگ عبدالعزیز انٹرنیشنل ایئرپورٹ نے نیا ریکارڈ قائم کرلیا

اشتہار

حیرت انگیز

سعودی عرب میں جدہ کا کنگ عبدالعزیز انٹرنیشنل ائیرپورٹ دنیا کے مصروف ترین ایئرپورٹس میں سرفہرست ہے۔ ہوائی اڈے نے ایک دن میں مسافروں کی تعداد کا نیا ریکارڈ قائم کرلیا۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ایک دن میں ایک لاکھ 61 ہزار سے زائد مسافروں کی آمد ورفت ریکارڈ کی گئی۔

817 پروازوں کے ذریعے آنے جانے والے مسافروں کے ایک لاکھ 32 ہزار سے زائد بیگ ہینڈل کیے گئے، کنگ عبدالعزیز انٹرنیشنل ایئرپورٹ مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ کے مقدس شہروں کا سفر کرنے والے زائرین کے لیے ایک اہم داخلی مقام ہے۔

- Advertisement -

دوسری جانب سعودی عرب میں وزیر برائے سرمایہ کاری خالد الفالح نے کہا ہے کہ مملکت میں آئندہ سال سے چار ایئرپورٹس کا انتظام نجی شعبے کے تحت چلایا جائے گا۔

ریاض میں عالمی لاجسٹک فورم سے خطاب میں خالد الفالح نے کہا کہ مملکت میں چار ہوائی اڈے نجی شعبے کے انتظام کے لیے اگلے سال دستیاب ہوں گے، سعودی عرب علاقائی سپلائی چینز اور گرین اینرجی پیدا کرنے والے سب سے بڑے ممالک میں شامل ہو جائے گا۔

سعودی وزیر نے کہا کہ مشرق و مغرب اور شمال اور جنوب کے سنگم پر واقع ہونے کی وجہ سے سعودی عرب لاجسٹک سپلائی چین کے مراکز قائم کرے گا۔

انھوں نے کہا کہ مصر اور ہمارے ملک کے درمیان بحری مواصلات میں تیزی سے اضافہ ہوا جبکہ متحدہ عرب امارات اور عمان بھی ہمارے ساتھ ہیں، خلیجی ممالک میں ریلوے نیٹ ورک کی تشکیل وقت کی ضرورت ہے۔

خالد الفالح نے کہا کہ خلیجی ریلوے نیٹ ورک پہلے سے موجود 30 بندرگاہوں میں اضافہ کرے گا، جو کہ 80 فیصد نقل و حمل کا ذریعہ ہیں۔

عالمی لاجسٹکس فورم کا آغاز کل ریاض میں ہوا تھا، فورم کے شرکا کو لاجسٹک سیکٹر کی ترقی اور اسے برقرار رکھنے کے حوالے سے تعاون کے طریقوں پر تبادلہ خیال کرنے کے لیے فیصلہ سازوں کے ساتھ بات چیت کرنے کا بھی موقع ملے گا۔

دنیا کا سب سے بڑا ایئرپورٹ کس ملک میں بنایا جارہا ہے؟ تصاویر دیکھیں

ورلڈ لاجسٹک فورم 2024 ایک ایسا پلیٹ فارم ہے جو عالمی لاجسٹک خدمات کے مستقبل کے نقشے کو دوبارہ ترتیب دینے کے لیے کام کررہاہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں