بدھ, اپریل 9, 2025
اشتہار

کنگ عبداللہ فنانشل کمپنی اور ہواوے کے درمیان جدید ٹیکنالوجی کے نفاذ کا نیا معاہدہ

اشتہار

حیرت انگیز

سعودی عرب کی کنگ عبداللہ فنانشل مینجمنٹ کمپنی اور ہواوے کے درمیان اے آئی ٹیکنالوجی کو آگے بڑھانے کے لیے معاہدے پر دستخط کردیے گئے۔

کنگ عبداللہ فنانشل ڈسٹرکٹ ڈویلپمنٹ اینڈ مینجمنٹ کمپنی (KAFD DMC) نے ریاض میں ایل ای اے پی 2025 ٹیک کانفرنس کے موقع پر ہواوے کے ساتھ مفاہمتی یادداشت پر دستخط کیے، جس کا مقصد اسمارٹ سٹی سلوشنز، مصنوعی ذہانت اور جدید ٹیکنالوجیز کا نفاذ ہے۔

اس اشتراک کے ذریعے کے اے ایف ڈی اپنے اسمارٹ انفرااسٹرکچر کو بہتر بنانے کے ساتھ ساتھ آپریشنل کارکردگی کو بہتر بنائے گا جبکہ رہائشیوں، کرایہ داروں اور مہمانوں کے لیے ڈیجیٹل سہولت کو بہتر کیا جائے گا۔

یہ شراکت داری متعدد اہم شعبوں کا احاطہ کرتی ہے، جن میں وائی فائی 7 نیٹ ورکس، جدید 5جی-اے ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت (اے آئی)، انٹرنیٹ آف تھنگز (IoT)، کلاؤڈ کمپیوٹنگ، اور سمارٹ پول سلوشن شامل ہیں۔

اس اقدام کے ذریعے، کے اے ایف ڈی اپنے 1.6 ملین مربع میٹر کی ڈیولمپنٹ میں جدید ڈیٹا اینالیٹکس اور انٹیلیجنٹ سسٹم کا فائدہ اٹھا کر بنیادی ڈھانچے کے انتظام کی کارکردگی کو بڑھانے، آپریشنز کو بہتر بنانے، اور صارف کے تجربات کو بہتر بنانے کی کوشش کریگا۔

بنیادی ڈھانچے کی ترقی کے علاوہ، معاہدے میں خصوصی تربیتی پروگرام اور عالمی سطح پر تسلیم شدہ ہواوے سرٹیفیکیشنز بھی شامل ہیں۔

چیف انفارمیشن ٹیکنالوجی آفیسر رمیز الفائز نے کہا کہ ہواوے کے ساتھ ہماری شراکت داری کے ذریعے، ہمارا مقصد ایک مکمل مربوط شہری ماحول کی تخلیق میں آگے بڑھنا ہے جو ڈیجیٹل تبدیلی کو سپورٹ کرتا ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں